مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں ماہانہ تربیتی پروگرام اور فیملی ڈنر کا اہتمام
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یورپین اسلامک سینٹر اولڈہم کے انچارج و امام مولانا محمد اقبال کی زیرِ صدارت ماہانہ تربیتی پروگرام اور فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں یو کے اسلامک مشن کے ممبران مرد و خواتین نوجوانوں کے علاوہ دیگر علاقہ بھر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ننھے منے بچے صاحب زادہ مولانا محمد اقبال نے خوبصورت آواز میں کیا-نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نعت خواں و مینجر یورپین اسلامک سینٹر عمران ظفر نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدحت،تعریف و توصیف میں حاضری ان الفاظ کیساتھ لگائی- چھوڑ کے تیرا دامنِ رحمت آقا ہم سے بھول ہوئی ہے کھوئی اپنی قدر و قیمت آقا ہم سے بھول ہوئی ہے دنیا کے ٹھکرائے ھوئے ھیں کھول دو اپنا باب رحمت آقا ہم سے بھول ہوئی ہے انچارج و امام یورپین اسلامک سینٹر مولانا محمد اقبال نے اپنے بیان میں قرآن پاک کی آخری دو سورتوں (سورتہ الفلق و سورتہ الناس)کے پانچ پوائنٹس پر ( جادو، شر، اندھیرہ،حسد، وسوسہ) پر مفصّل قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرمایا۔یورپین اسلامک سینٹر ہر ماہ فیملی ڈنر و تربیتی پروگرام کا اہتمام کرتا ھے جس کا مقصد فیملیز مل بیٹھ کر کھانا بھی کھائیں، آپس میں اپنے گھریلو مسائل شیئر کریں، آپس میں جو کمیونیکیشن کا گیپ ھے اس کو بھی پر کیا جائے۔اس پروگرام کے انعقاد کا جو ضروری امر ھے کہ بچوں سمیت اپنی دینی تعلیم و تربیت حاصل کی جا سکے جس کی ہمیں اشد ضرورت درکار ھے۔آخر میں مولانا محمد اقبال نے تمام امت مسلمہ و کشمیر و پاکستان،جموں و کشمیر و فلسطین کے لیے،حالیہ زلزلہ میں شہدا کے لیے،زلزلہ زدگان زخمیوں کے لیے دعا فرمائی۔تمام آئے ھوئے مہمانوں نے ایک ساتھ ڈنر بھی کیا۔