مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ
برائٹن (محمد فیاض بشیر( لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں پہلے روز جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداروں کی بھرپور لابنگ، یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں تحریک حق خود ارادیت کا عشائیہ تقریب کا اہتمام۔ عشائیہ تقریب کی صدارت چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی۔ تقریب میں یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کے شریک چیئرمین ایم ای پی رچرڈ کوربٹ، ایم ای پی ٹریسا گریفن، ایم ای پی جولی واڈ، سابق ایم ای پی الیکس مائر، لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر این ہینڈرسن نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں میں یورپین ارکان پارلیمنٹ اور تحریکی عہدیداروں نیفرینڈز آف کشمیر کی قرارداد پر بحث کے لئے لائحہ عمل طے کیا۔ تقریب میں یہ بھی طے پایا کہ 16اور 17اکتوبر کو برسلز میں جبکہ 22اکتوبر کو سٹراس برگ میں کشمیر لابی کے علاوہ کشمیر سیمینار بھی منعقد کرایا جائے گا۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیر کی سنگین سورتحال پر لیبر پارٹی کانفرنس میں بحث کرانے کے لئے بھی مندوبین اور فیصلہ سازوں سے رابطے تیز کر دئے گئے ہیں۔ یورپین ارکان پارلیمنٹ نے نے تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے ہر سطح پر حمیات جاری رکھی جائے گی۔ عشائیہ تقریب میں سیکرٹری جنرل تحریک حق خود ارادیت محمد اعظم، برطانیہ کی چیئرپرسن و لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار، کونسلرنویدہ خان، کونسلر کنیز اختر، کونسلر نگہت خان، معظم علی، ذیشان عارف اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ دوسری جانب تھریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر برائٹن پہنچے اور مختلف تقریبات و لابی میٹنگز میں شرکت کریں گے۔ عشائیہ تقریب کے علاوہ تحریک حق خود ارادیت کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم ٹریڈ یونین لیڈرز و رہنماؤں سے رابطے و لابی کر رہے ہیں جبکہ کونسلر یاسمین ڈار نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے رابطوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلہ میں شیڈو وزیر خارجہ برائے ساؤتھ ایشیاء لِز مکینس، شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین، شیڈو وزیر صحت جان ایشورتھ، شیڈو وزیر انصاف رچرڈ برگن، شیڈو وزیر داخلہ ڈریان ایبٹ، ایم پی کیٹ گرین، سابق وزیر ایم پی سٹیون ٹم،ٹریڈ یونین رہنماؤں اور درجنوں لیبر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے انہیں تازہ صورتحال سے آگاہ کیا وہیں منگل 24ستمبر کو ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ کشمیری رہنماؤں نے برطانیہ کے مختلف حلقوں سے لیبر ارکان کی طرف سے پیش کی جانیوالی قراردادوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر مفصل بحث کر کے اپنی 1995ء کی پاس کردہ کشمیر پالیسی پر عملدرآمد کا اعلان کریں۔ تحریک کی خواتین رہنماء مختلف ممبران پارلیمنٹ اور پارٹی مندوبین سے ملاقاتوں کے علاوہ کشمیر پر لٹریچر بھی تقسیم کر رہی ہیں۔ تحریکی عہدیداروں نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس ہر سیاستدان ور سیاسی پارٹی میں پہنچائیں گے۔