مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی کی جانب سے کشمیر کانفرنس کا انعقاد
بری (محمد فیاض بشیر)مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری محمد بشیر رٹوی اور فرینڈز آف کشمیر نے بری کے مقامی ہال میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ جیمز فرتھ ، سابق رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان، پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کی قائم مقام قونصل جنرل مسز فضہ نیازی، بری کونسل کی ڈپٹی مئیر کونسلر شاہینہ ہارون ۔کونسلر تیمور کے ساتھ کمیونٹی کی خواتین اور مرد حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ جیمز فرتھ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔ انہیں مذہبی آزادی کے ساتھ آزادی سے رہنے دیا جائے ہم اس بارے آواز اٹھاتے رہیں گے گو کہ برطانوی پارلیمنٹ اس وقت معطل ہے۔ سابق رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان کا کہنا تھا کہ مودی نے گجرات کے مسلمانوں کو ذبح کیا وہ قصائی ہے بھارت کہتا ہے کہ وہ جمہوریت کے چیمپئن ہیں لیکن مودی کے عزائم خیالات آر ایس ایس سے ملتے ہیں جو صرف شدت پسندی اور مذہبی تعصب کے پرچار ہیں اسکو روکنا ہے عالمی برادری سے گزارش ہے کہ اسے کروائیں۔ڈپٹی مئیر شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں عالمی برادری آگے بڑھ کر مظلوم کشمیریوں کی مدد کرے۔ کونسلر تیمور و دیگر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر وہ کہ انڈین حکومت کے خلاف ساتھ دیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بسنے والوں کو پیغام جائے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ہم۔انکے ساتھ کھڑے ہیں اور آپکی آواز ہم بن رہے ہیں۔ میزبان چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے کرفیو نافذ ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ مطالبہ ہے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کی صحیح تصویر کشی کے لیے جانے دینا چاہیے۔ کانفرنس سے راجہ ضیاء و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔