مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے کمیونٹی رہنما سید حسین شہید سرور کی ملاقات
لوٹن (نمائیندہ خصوصی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نےبرطانیہ کے سرکاری دورے پر آئے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے لیوٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خاص طور پر گذشتہ چھ ہفتوں سے مقبوضہ وادی میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تشویش ظاہر کی گئی۔سید حسین شہید سرور نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کا ظالمانہ محاصرہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، لوگوں نماز پڑھنے کے لیے بھی باہر نہیں آسکتے اور اسی طرح محرم الحرام کے اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔ لوگوں کو غذائی اجناس کی قلت کا سامنا ہے اور بیماروں اور زخمیوں کو ادویات میسر نہیں۔ وزیراعظم اور سپیکر نے بتایاکہ وہ اس سنگین صورتحال کو اقوام عالم تک پہنچا رہے ہیں۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ عالمی برادری فوری طور پر مقبوضہ وادی کا محاصرہ ختم کرائے اور لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق بحال کرنے اور مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔دراین اثناء وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان اور سپیکراسمبلی جناب شاہ غلام قادر کے ساتھ لوٹن کے مختلف مکاتب فکر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی ملاقاتیں کیں۔ ممتاز سماجی شخصیت انوار ملک کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، مرکزی مسجد کے صدر چوھدری شفاعت پوٹھی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، مئیر آف لوٹن طاہر ملک، شبیر حسین ملک، معاون خصوصی جاوید راجہ اور تحریک کشمیر برطانیہ کے سینر نائب صدر شریف چوھدری قابل ذکر ہیں۔ سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے سید حسین شہید سرور کی رہائش گاہ ’’کاغان ہاؤس‘‘ لوٹن میں جن شخصیات نے ملاقاتیں کیں، ان میں ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹریاسین راحمن، مئیر آف لوٹن طاہر ملک، مرزا رضا حسین جرال، چوھدری محمد شریف، سردار محمد علی، سردار ممتاز ایڈووکیٹ، انوار ملک، اقبال احمد مغل، شفیق احمد راجہ اور ڈاکٹر سید محمود شاہ نمایاں تھے۔