مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
لوکل الیکشن میں باصلاحیت کشمیری نوجوان کی سابق وزیر اعظم کی ساس جغادری سیاستدان کو شکست
مانچسٹر ... برطانیہ میں آباد پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے بارے میں کوئی برٹش سیاستدان کچھ بھی کہے اور اس پر جیسا بھی رد عمل آئے اسے محض اتفاق کہا جا سکتا ہے مگر اسی کمیونٹی سے جب کوئی نوجوان لڑکا یا لرکی اپنے صلاحیتوں کے بل بوتے پر کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ اتفاق نہیں بلکہ حقیقت ہوتی ہے، اس حقیقت کا ادراک برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر بیرونس سعیدہ وارثی، یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈزآف پاکستان کے چیئرمین سجاد کریم، میئر والتھم فاریسٹ ندیم علی سمیت نسل نو کے کئی نوجوانوں نے اپنے اپنے شعبے میں کروادیا۔ حال ہی میں گریٹر مانچسٹر سے کشمیر کے ایک سپوت نے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم کے گھرانے کی جغادری سیاستدان خاتون کو لوکل کونسل میں شکست دیکر مخالفین کو بہت کچک سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاؤں انوہی سرہوٹہ سے آبائی تعلق رکھنے والے راجہ ظہیر عباس نے لوکل کونسل کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی خوشدامن کو کانٹے دار مقابلے میں شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا،راجہ ظہیر عباس برطانیہ کے شہر ٹوڈمورڈن کی کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ کے ٹکٹ پر سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی ساس سٹیف بوتھ کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے تھے ۔ انگلش اکثریتی کونسل میں شائد کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشنزکی امیدوار کہنہ مشق سیاستدان اور وزارت عظمی جنکے گھر میں عرصہ دراز تک مقیم رہی ہو وہ ایک عام سے محنتی نوجوان سے ہار جائیں گی لیکن لیکن جمہوریت کی ماں کہلانے والے ملک برطانیہ کا یہی حاصہ ہے کہ قابلیت اور صلاحیت کی قدر ضرور کی جاتی ہے۔راجہ ظہیر کی شاندار کامیابی سے تارکین وطن کمیونٹی اور ان کے عزیز واقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی واضح رہے کہ راجہ ظہیر عباس کاآبائی تعلق انوہی سرہوٹہ ضلع کوٹلی سے ہے وہ سابق بنک آفیسر اور علاقے کی ہردلعزیز شخصیت راجہ مہتاب خان مرحوم کے فرزند اور راجہ طالب خان ایڈووکیٹ،بابو راجہ ابرار حسین کے کزن ہیں ان کی شاندار کامیابی پر برطانیہ بھرسے کمیونٹی رہنماوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے راجہ ظہیر عباس نے اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وارڈ کے مکینوں نے جس اعتماد سے نوازا ہے اس پر پورا اترانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کامیابی کو والدین اور عزیز واقارب کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا فریضہ سمجھ کر ادا کریں گے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے چیئرمین وسابق لارڈ میئرشفیلڈ راجہ قربان حسین،کونسلرراجہ عارف خان،راجہ آفتاب شریف،راجہ عبدالقیوم،راجہ ضیا الحق،راجہ محمد نواز بری،راجہ شاہنواز خان،راجہ رفیق خان،راجہ محمود ناز،راجہ عبدالرحمن،سید اسد شاہ،چوہدری اکرم،راجہ آصف خان،راجہ فیاض خان،راجہ اشتیاق فوجی،راجہ حسن اختر،راجہ افتخار کھیتاڑوی،راجہ مظہر اقبال،راجہ غفور،راجہ محمود قربان اور دیگر بہت سے افراد نے راجہ ظہیر عباس کی شاندار کامیابی پر ان سمیت راجہ مشتاق خان،راجہ طالب ایڈووکیٹ،بابو راجہ ابرار اور خاندان کے دیگر افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔