مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں لشکر کشی اور ظالمانہ تشدد قابل نفرت ہے:چوہدری بشیر رٹوی
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ”تحریک کشمیر بورڈ“ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین‘چوہدری بشیر رٹوی نے مسئلہ کشمیر پر ہونے والے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایشو پر بھارتی گرفت اب کمزور ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کچلنے اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے لئے تشدد کی لہر تیز کر دی ہے اور ورکنگ باونڈری پر جارحیت کا ارتکاب کرکے لائن آف کنڑول کے علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارت نے قانون اور انصاف کی دھجیاں بکھیر کر کشمیر میں لشکر کشی اور ظالمانہ تشدد کا جو نیا سلسلہ شروع کیا ہے وہ قابل نفرت ہے اور دنیا کا کوئی آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔اُنھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک آتش فشا ں ہے اور بھارت آگ و خون سے کھیل رہا ہے اگر بھارتی وزیر اعظم نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور کشمیر کی تحریک آزادی کو اسی طرح زور و زبردستی دبانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے ہر محاز پر شکست ہو گی۔ چوہدری بشیر رٹوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تشد د کے بارے میں سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ہمار ے کشمیری بہن بھائی اس وقت کسی کرب اور تکلیف سے گزر رہے ہیں یہ سوچ کردل و دماغ میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑجاتی ہے۔اُنھوں نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں نسلی فسادات کرانا چاہتا ہے، ہندوستان نے گذشہ ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کرکے 20لاکھوں کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے لیکن بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود اہل کشمیر کے جوش و جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی اٹل ہے اور بھارت چاہیے کتنے ہی ظلم ڈھا لے کشمیر آزادہو کر ہی رہے گا۔