مقبول خبریں
پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
سلائو (نمائندہ خصوصی) ووکنگ سرے کے پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یومِ آزادیِ پاکستان کی ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ۔ سب سے پہلے تنظیم کے کواڈینیٹر کونسلر محمد الیاس راجہ نے تلاوت قران مجید فرقان حمید سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اور دور و دراز سے آئے ہو ئے تمام مہمانوں کو مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سےخوش آمدید کہتے ہوے انہیں یومِ آزادیِ پاکستان کی مبارک باد پیش کی اور تمام سپانسرز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان محبِ وطن لوگوں کے تعاون ہی سے ایسے پروگراموں کے انعقاد کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر اپناہی جانے والی مثبت پالیسی پر اطیمینان کا اظہار کرتے ہو اپنے مختصر خطاب میں جناب وزیرِ اعظم پاکستان کے اس عظم کو کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو ہر پاکستانی اپنے خون کے آخری قطرے تک اور افواج پاکستان کے آخری گولی اور آخری فوجی تک لڑنے کے پر عظم آرادے کو خراج تحسین پیش کیا اور حاضرینِ محفل کو بتایا کہ اب مخلص، نڈر اور باصلاحیت قیادت انشااللہ ملک کو تمام تر بحرانوں سے نکال لے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کے طرزِ عمل سے بیرنِ ممالک مقیم لوگوں کے حوصلے بڑھے ہیں اور وہ حکومتِ وقت کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کا مصمم آرادہ رکھتے ہیں ۔اس کے بعد انہوں نے سٹیج برطانیہ کے مشہور گللوکار جناب نفیس عرفان اور ان کے ساتھیوں کے حوالے کیا تو انہوں نے اپنے فنِ گاہیکی سے محفل میں خوب رنگ جمایا جس میں قوالی، صوفیانہ کلام، محفلِ سیف الملوک اور پاکستان کے ملی اور قومی نغموں کا خوبصورت امتیزاج تھا ۔ اس محفل کی خصوصی بات یہ تھی کہ برطانیہ میں آباد تیسری بلکہ چوتھی نسل کے بچوں نے پاکستان کے قومی اور ملی نغموں ۔ دل دل پاکستان جان جان پاکستان گا کر اور وقفے وقفے سے حال میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ایک نیا سما باند دیا جس سے حاضرینِ محفل پورے طور پر محظوظ ہوتے رہے ۔دوران وقفہ حاضرین کی تواضح لذیذ کھانوں اور چاے و دیگر مشروبات سے ہوتی رہی ۔ اختتامِ پروگرام پر تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر نفیس عرفان ، کوثر حبیب اور ساتھیوں کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا ۔ اس طرح یہ یادگار محفل نہے جذبوں اور ولولوں کے ساتھ رات گہے تک چلتی رہی ۔ اللہ حافظ ۔ شب بخیر