مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ھو گا: ماہر قانون سمیرہ رزاق مغل
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)ممتاز سیاسی سماجی اور ماہر قانون خاتون سالیسٹر سمیرہ رزاق مغل نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ھو گا جس نے مقبوضہ کشمیر کی قانوی حثیت کو تبدیل کیا ھے ان کشمیریوں کی آزادی کی تحریک جو 72سال سے لڑ رھے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ماہ ستمبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکا آمد کے موقع پر شدید احتجاج کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ بھارتی افواج نے کھلم کھلا دھشت گردی۔اور معصوم شہریوں کو ظلم کا ںشانہ بنایا جارھا ھے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پامال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے حوالہ سے ہندوستان کے یکطرفہ اقدامات سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔اس لیے ضروری ھے کہ بین الااقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور کشمیریوں کی ازادی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح سے انہیں پیدائشی حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا تعین کر سکیں۔