مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کشمیر بارے قرار داد منظور کروانے کی کوشش کرونگی: شیڈو وزیر
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)ممتاز کشمیری راہنما مسلم کانفرنس برطانیہ کے سپریم ہیڈ چوہدری محمد بشیر رٹوی نے مانچسٹر کے علاقہ سلفورڈ سے رکن برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں کشمیر بارے قرار داد منظور کروانے کی کوشش کرونگی لانگ بیلی سے مقبوضہ کشمیر سے آئی منزہ اندرابی اور شارق اندرابی کے ہمراہ ان سے دفتر میں ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال بارے بات چیت کے ساتھ انہیں ایک یاداشت بھی پیش کی۔ اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ کہ بدقسمتی سے ابھی برطانوی پارلیمنٹ موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے بند ہے لیکن پھر بھی برطانوی وزارت خارجہ کو کشمیر کی کشیدہ صورتحال ، انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف موثر آواز اٹھانی چاہیے تھی کیونکہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے پارلیمنٹ میں تعطیلات ہونے کے باوجود وزارت خارجہ کو کشمیر کی صورتحال پر آواز اٹھانی چاہیے تھی ابھی تک ایسا نہیں ہوا ہے حکومت کو اس مسئلہ کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانوی میڈیا نے بھی اسے اتنا اجاگر نہیں کیا ہے اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات تعطیلات کی وجہ سے بند ہیں اور برطانیہ کی عوام ابھی تک اس سے بے خبر ہیں ۔ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں جب پارلیمنٹ کے سیشن کا آغاز ہو گا تو وہ کوشش کریں گی خارجی امور کے معاملات میں اس مسئلہ کو زیر بحث لیا جائے اور اسکے علاوہ وزیراعظم کے سوالات جوابات کے سیشن میں بھی کشمیر کے مسئلہ پر سوال کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برائٹن میں ہونے والی لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر وہ کشمیر بارے قرار داد پیش کر کے اسے منظور کروانے کی کوشش کروں گی ۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی اور مقبوضہ کشمیر سے آئے شارق اندرابی اور منزہ اندرابی نے رکن برطانوی پارلیمنٹ کی کشمیر کے حساس معاملہ پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت بارے زمینی حقائق سے آگاہ کیا اور کشمیر کی موجودہ صورتحال بارے ذاتی دلچسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔