مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایک پروقار سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا مجلس میں سیاسی سماجی کمیونٹی شخصیات کے علاوہ دیگر کمیونیٹیز کے افراد نے بھی شرکت کی۔ قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے پرچم فضا میں لہرایا تو لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ نظامت کے فرائض ویلفیئر اتاشی مسز فضہ نیازی نے سر انجام دے۔ قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے جس میں کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھاکہ اس مرتبہ آذادی پاکستان مختلف ہے بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا ہے ہم اس سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے پاکستان کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ پاکستانی اور برٹش پاکستانی کمیونٹی کشمیری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا کہنا تھا کہ آزادی کے دن آج بھی کشمیری بھارت کے قبضے میں ہیں ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ پندرہ اگست کو کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے پاکستانی کشمیری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے افراد کو بھرپور شرکت کر کے کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنی چاہیے ۔شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان کے دن ہماری تمام تر ہمدردیاں کشمیری قوم کے ساتھ ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور انکے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ گلوکار محمد سرور نے کشمیری ترانے جبکہ ایفی کے نے پاکستان کے ملی نغمات گا کر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئ۔