مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
برطانوی انتخابات:تحریک حق خود ارادیت کی مسئلہ کشمیر کیلئے امیدواروں میں لابی مہم جاری
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت کا لوٹن میں کشمیر لابی کانفرنس کا انعقاد
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی برطانیہ کے راہنما چوہدری محمد نواز کا انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی جارحیت اور بھارت قوانین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کو صدارتی آرڈیننس کے تحت ختم کر کے بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا ہے ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر راہنما چوہدری محمد نواز نے بھارت کے جبر وبربریت اور برطانیہ میں تحریک انصاف کے ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن اور رکنیت سازی مہم بارے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد نواز کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اب دس ہزار مذید فوجی بھیج کر نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی نئ تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں ہم کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ شاہد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات بارے ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور ایسے ساتھیوں کو آگے لائیں گے جو پاکستان کے لیے فائد مند ثابت ہوں۔ کشمیر پر بھارتی جارحیت بارے انکا کہنا تھا کہ بھارت نے مظالم کی انتہا کردی ہے اور بھارت سرکار کشمیر کو تین حصوں میں بانٹنے کی ناکام کوشش کی سخت مذمت کرتے ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہو گا۔ راجہ رضا لمبر کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات میں اچھا پینل لیکر میدان میں اتریں گے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہد نواز کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم بارے عالمی طاقتوں کو نوٹس لینا چاہیے پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں جنگ ہونے کی صورت میں اسکے اثرات عالمی سطح تک پڑھیں گے ۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا شرف حاجی فضل کو نصیب ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ میٹنگ میں راجہ رضا اللہ،شاہد کھوکھر،چوہدری تیمور اشرف ،شیخ عامر ،عاطف حسین،چوہدری شاہد،چوہدری شبریز ریاض،مختار احمد ۔چویدری الظاف شاہد،چوہدری آفتاب ریاض نے بھی شرکت کی۔