مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
دنیا جموں کشمیر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،انتہاء پسندی کا نوٹس لے:محمد شبیر کشمیری
اولڈھم(محمد فیاض بشیر ) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اولڈھم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری نے کہا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی پیش رفت کے بعد حواس باختہ ہوچکا ہے اور دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے سیز فائر لائن کے آرپار پر وحشیانہ گولہ باری کررہا ہے،کشمیریوں کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجہ میں ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد شبیر کشمیری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارتی انتہا پسند وزیراعظم مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔مودی بھارت کے انتہاء پسندوؤں کو مطمئن کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کروارہا ہے،مودی کی انتہاء پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کے لیے سنگین نقصان کا موجب بن رہی ہیں۔دنیا بھارت کی اشتعال انگیزی اورانتہاء پسندی کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیاء کو خطرناک جنگ کی ہولناکیوں میں دھکیلنے کا نوٹس لے،ہندوستان پر واضع کردینا چاہتے ہیں کہ کشمیر ایک ریاست ہے جس کے باسیوں کا حق ہے کہ وہ خودمختار رہیں یا کسی ملک کے ساتھ الحاق کریں۔اقوام متحدہ فی الفور اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کراتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلوائے۔