مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سردار عتیق احمد خان کی چوہدری بشیر رٹوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ، خیریت دریافت کی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان جو ان دنوں جماعتی کارکنان و عہدیداران سے تنظیمی امور ،الحاق پاکستان کانفرنس میں شرکت اور مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے برطانیہ کے خصوصی دورے پر ہیں مسلم کانفرنس برطانیہ کے سپریم ہیڈ چوہدری محمد بشیر رٹوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے گزشتہ دنوں دل کی انجوپلاسٹی پر انکی خیریت بھی دریافت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے برطانیہ میں جماعتی مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی گفتگو کی ۔ سردار عتیق احمد خان نے چوہدری محمد بشیر رٹوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مکمل صحتیاب ہونے تک دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔ اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کی موجودہ کارکردگی پر بھی بات چیت ہوئ۔ سردار عتیق احمد کے صاحبزادے سردار عثمان عتیق، امجد عباسی، حاجی اکبر، جمیل تبسم کے علاوہ دیگر افراد بھی انکے ہمراہ تھے چوہدری محمد بشیر رٹوی کی جلد صحتیابی کے لیے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں خصوصی دعا بھی گئ ۔