مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب گریٹر مانچسٹر کی جانب سے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)وزیر سیاحت مشتاق منہاس اور وزیر ہائیڈرل پاور چوہدری رخسار احمد جو ان دنوں کشمیر میں سیاحت کے فروغ ہائیڈرل سیکٹر میں سرمایہ کاری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بارے آگاہی دینے برطانیہ کے دورہ پر ہیں ۔مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت،فرینڈز آف پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے چیئرمین چوہدری مسرت علی اور پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر نے استقبالیہ دیا ۔اس موقع پر وزیر سیاحت مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آزاد کشمیر بھر کے ریسٹ ہاؤسز کو تین ماہ کے لیے سیاحوں کے لیے مختص کر دیا ہے کو ئی بھی سیاسی راہنما یا آفیسر استعمال نہیں کر سکے گا ۔ان کا مذید کہنا کہ پیراگلایڈنگ کے شوز آزاد کشمیر کے دوسرے اضلاع میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں اب مظفرآباد میں ہونے جا رہا ہے اس سلسلے میں برطانیہ و دیگر ممالک کے پیراگلایڈرز کو بھی مدعو کیا ہے۔سیکورٹی کے حوالہ سے آزاد کشمیر حساس علاقہ ہے اس لیے سیاحوں کو پریشان سے بچنے کے لیے سمارٹ کارڈ کا اجراء کیا ہے تاکہ پاکستان سے آنے والے سیاح وہیں سے تصدیق کروا کے سیاحتی مقامات پر جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں سیاحت میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی ہے ۔ میرپور اور منگلا میں واٹر سپورٹس کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے لوگ سیاحوں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ ہائیڈرل پاور کے وزیر چوہدری رخسار احمد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھا دیا گیا اگلے دو سالوں میں تمام منصوبہ جات کو مکمل کر دیا جائے گا ۔مسئلہ کشمیر بارے ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر جو ثالثی کی بات کی ہے خوش آئند ہے۔ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ ڈاکٹر اظہر ،ڈاکٹر طلعت ڈاکٹر آصف اقبال نے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا اور وزیر سیاحت مشتاق منہاس اور حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں اور خصوصاً سیاحوں کی سہولت کے لیے سیاحتی پولیس تعینات کر کے ایک مثبت اقدام اٹھایا جسکے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔ میزبان چوہدری مسرت علی نے وزراء اور دیگر مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوامی نمائندے آزاد کشمیر اور پاکستان میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ استقبالیہ میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے صدر ماجد نذیر، یارکشائیر ریجن کے صدر زاہد نور کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ وزیر سیاحت مشتاق منہاس نے صحافی برادری کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں انکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے لیے کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔