مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
برطانوی انتخابات:تحریک حق خود ارادیت کی مسئلہ کشمیر کیلئے امیدواروں میں لابی مہم جاری
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت کا لوٹن میں کشمیر لابی کانفرنس کا انعقاد
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی کاروباری شخصیت ڈاکٹر راجہ اظہر کے اعزازچوہدری محمد الطاف شاہد سدھو کا عشائیہ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان سے آئے کاروباری اور صحافی شخصیت ڈاکٹر راجہ اظہر کے اعزاز میں پاک سر زمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد سدھو نے عشائیہ دیا جس میں مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور صحافیوں کو پیش مسائل بارے مثبت گفتگو ہوئی۔ پاکستان سے آئے ڈاکٹر راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ بھائ چوہدری محمد الطاف شاہد سدھو کا شکریہ جنہوں نے ہم دوست احباب کو اکٹھا مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بیرون ملک خصوصاً برطانیہ بسنے والے ہم وطنوں میں بے حد جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ موجودہ وزیراعظم عمران خان سے پر امید ہیں ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی مانند ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان قائم ہو گیا ہے سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی وجہ سے بھی سرمایہ کاری کے سنہرے مواقع میسر ہیں حکومت کو بیرون ملک سے پاکستان جاکر سرمایہ کاری کرنے والوں کی مشکلات کو سنجیدگی سے حل کروانا چاہیے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ صحافتی برادری کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک بارے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے مالکان کئ کئ ماہ تک انہیں تنخواہیں نہیں دیتے جس سے حالات کافی گھمبیر ہیں ۔ چوہدری محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ راجہ اظہر سے پاکستان کی سیاسی ومعاشی صورتحال بارے بات چیت ہوئ ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لیے بیرون ملک بسنے والے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بھرپور سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور پاکستان کی بیمار صنعتیں دوبارہ پاؤں پر کھڑے ہو کر برآمدگی کی شرح بڑھائیں جس سے سرمایہ کاری میں استحقامت اور بیرونی کرنسی میں اضافہ ہو۔ فیاض بشیر کا کہنا تھا کہ اظہر بھائی اور دیگر ساتھیوں ساتھ پاکستان کی موجودہ سیاسی معاشی اور صحافتی برادری کے مسائل اور وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ بارے بات چیت ہوئ اور دورہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہونے بارے بھی گفتگو ہوئ ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کے مسائل اور تشویشات پر بھی بات چیت ہوئ۔ میزبان چوہدری محمد الطاف شاہد سدھو کا کہنا تھا کہ اپنے دیرینہ دوست ڈاکٹرراجہ اظہر کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ملک کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر بات کی جائے تو موجودہ حکومت معیشت میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن میں ووٹ ڈالنے اور حصہ لینے بارے وہ خود مہم چلائیں گے بحثیت پاکستانی ہم انکی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ندیم ارشاد، احمد جنید اور دیگر بھی موجود تھے۔