مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر فیسٹیول کے انعقاد سے پاکستان، آزاد کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملےگا:مشتاق منہاس
لندن( خصوصی رپورٹ:اکرم عابد) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کشمیر فیسٹیول کی تعارفی تقریب کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا،وزیر اطلات و ٹورازم آزاد کشمیر مشتاق منہاس ، سیکرٹری اطلاعات و سیاحت مدحت شہزاد سمیت کمیونٹی کے درجنوں افراد نے شرکت کی ۔ کشمیر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر عارف ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر سے شروع ہونے والے کشمیر فیسٹیول کے انعقاد سے پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملےگا۔ وزیر سیاحت و اطلاعات مشتاق منہاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے لیول پر میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہمیں ملک سے باہر آکر سیاسی اختلافات کی باتیں نہی کرنی چاہئیں ۔اور سب کو پاکستان کی سر بلندی کے لیے کام کرنا چاہیے ۔ ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا کہ بڑے فخر کی بات ہے کہ پہلے کشمیر فیسٹول کی لانچنگ تقریب ہائی کمیشن لندن میں ہو رہی ہے انہوں نے کہا پاکستان کا مثبت چہرہ دینا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں اور انشاللہُ کشمیر کا یہ میلہ عالمی توجہ کا مرکز بنے گا اور کشمیر پرئمئیر لیگ کشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گئی ۔ پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر مبین چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اس میلے اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے صحافی برادری ہر ممکن تعاون کرے گی اور ملک کا وقار بلند کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈالے گئئ ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز عارف ملک نے برطانیہ کے لیے ابرار قریشی کو کشمیر پریمئیر لیگ کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔ ابرار قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کشمیر فیسٹول کا انعقاد خوش آئند ہے اور ۵۰ ممالک کے پیرا گلائڈر کشمیر کی فضاؤں میں رنگ بکھیریں گے ۔