مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری محفوظ کی علی شان سونی سے ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں عوام کی حقیقی نمائندگی اور انکی خدمت کو اپنی زندگی و سیاست کا طرہ امتیاز بنانے کی اولین ترجیح حلقہ سماہنی سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےمنتخب رکن و سابق وزیر چوہدری علی شان سونی کے سر سجتی ہے یہی عوامی خدمت کا جذبہ انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ لنک روڈ مین روڈ تا پونا کلرکہار کو پختہ کروانے کی درخواست کو منظور کروانے میں انہوں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل فخر و ستائش ہے ایسے رفاعی کاموں میں وہی سیاسی راہنما دلچسپی لے سکتا ہے جسکے دل میں عوام کی خوشحالی اور حقیقی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہو۔ ان فرط جذبات کو میڈیا کے توسط سے عالمی سطح تک تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری محمد محفوظ نے پہنچایا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جب سے چوہدری علی شان سونی نے عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا ہے عوام کی پذیرائی میں آئے روز اضافہ ہوا اسکی خاص وجہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ اور انکے بنیادی مسائل کو حل کروانے میں ہر طرح کی کوشش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا انہی خوبیوں کی بدولت چوہدری علی شان سونی حلقہ سماہنی میں ناقابل تسخیر قلعہ بن گئے ہیں اور کوئ سیاسی حریف انہیں الیکشن میں شکست دینے کی سکت نہیں رکھتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کلر کہار کی عوام دل کی گہرائیوں سے انکا شکریہ ادا کرتی ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ جب بھی آزاد کشمیر میں عام انتخابات ہوئے حلقہ سماہنی سے چوہدری علی شان سونی ہی رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوں گےہم سیاسی سماجی کمیونٹی میدان میں موصوف کی ترقی کے لیے دلی دعا گو ہیں اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ وہ ہمارے آپس کے ان مضبوط تعلقات کو مذید ٹھوس بنا دے۔