مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یاسر ممتاز اور مظفر چودھری کا رحمان ٹریولنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحمن کے اعزاز میں عشائیہ
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستان سے آئے ھوئے ممتاز بزنس مین اور رحمان ٹریولنگ کے چئیرمین عبدالرحمان کے اعزاز میں بر طانیہ کی کاروباری شخصیت اور فنانس پام لمیٹڈ کے چئیرمین یاسر ممتاز اور مظفر چودھری نے مقامی ھوٹل میں ڈنر دیا پریس کلب آف پاکستان یو کے یورپ کے صدر چودھری عارف علی پندھیر نے خصوصی شرکت کی ڈنر میں خطاب کرتے ھوئے بزنس مین عبدالرحمان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان جائیں اور پاکستان کے حسین علاقے جیسے ناران کاگان گلگت بلبستان کے علاوہ بھی کئے علاقے جو سوئٹزرلینڈ سے بھی خوبصورت ہیں اب رحمان ٹریولنگ نے بھی ٹورسٹ خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیکجز کے انتظامات کئے ہیں جن میں ہائ کلاس ائیر کنڈیشن کوچز ھوٹلز کے علاوہ سیکورٹی کا خاص انتظام کیا ھوا ھے ایسا انتظام کے لوگ یورپ کو بھول جائیں گے اس وقت پاکستان میں کاروبار کرنے کے بھی اچھے مواقع ہیں جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ اٹھانا چاہئیے فنانس پام لمیٹیڈ کے چئیرمین یاسر ممتاز نے محترم عبدالرحمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رحمان ٹریولز کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولتیں دینا بہت ھی اچھی بات ھے اوورسیز پاکستانیوں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے پریس کلب آف پاکستان یو کے یورپ کے صدر چودھری عارف پندھیر نے پاکستان سے آئے ھوئے مہمان عبدالرحمان کو خوش آمدید کہا اور بیرون ملک لوگوں کو ٹورازم کے فروغ کے لئے سہولتیں دینے کے اقدام کو سراہا مظفر چودھری نے بھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں مہمانوں کو دیسی کھانے کھلائے گئے۔