مقبول خبریں
اکیڈمی آف سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ اولڈہم کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
کشمیر یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سیمینار، بھارتی مظالم کی پرزور مذمت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میلاد النبی کی تقریبات منعقد کر کے اللہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مومنوں پر احسان فرمایا
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
سلائو (نمائندہ خصوصی) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل OPWC کے مرکزی صدر حاجی عابد حسین کی میزبانی میں لندن میں اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر چوہدری اور ممبر پنجاب اسمبلی ملک ندیم عباس بارا کے اعزاز میں ایک پُر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدرات بانی وچئیرمین او پی ڈبلیو سی OPWC نعیم عباسی نقشبندی نے کی۔تقریب میں مئیر آف چشم اور ہیومن رائٹس فورم کے صدر قیصر چوہدری۔ مئیر آف ہائی ویکمب مزمل حسین۔ مئیر آف لوٹن طاہر محمود ملک۔ لندن بارو آف ایلنگ کے ڈپٹی مئیر چوہدری منیر۔ مئیر آف ایلزبری چوہدری طفیل۔ چئیرمین سلاؤ پیرش کونسل چوہدری افتخار۔ ڈپٹی مئیر آف وولورٹن عنصر حسین۔ ممتاز تجزیہ وکالم نگار طارق امین۔ چئیرمین ٹی وی TV99 آصف چوہدری۔ کونسلر قیصر عباس گوندلُ۔ مرکزی ترجمان OPWC پروفیسر مسعود ہزاروی۔ صدر پاکستان کمیونٹی سینٹر ریڈنگ میاں محمد سلیم۔امیدوار ممبر برٹش پارلئمنٹ کونسلر چوہدری خلیل۔ صدر OPWC ساؤتھ آف انگلینڈ اسلم ڈوگر۔ سابق مئیر بیڈفورڈ اور مرکزی نائب صدر OPWC کونسلر محمد مسعود۔ صدر OPWC نارتھ زون اور ممبر او پی سی OPC بہاولپور ہارون نذیر۔ جنرل سیکریٹری نارتھ انگلینڈ سردار احمد بلوچ۔ صدر بزنس فورم اور ڈائیریکٹر AIHL نعیم طاہر۔ کاؤنٹی کونسلر ماجد چوہدری۔ صدر او پی ڈبلیو سی بزنس فورم مجاہد حسین۔ او پی ڈبلیو سی پروفیشنل فورم کے صدر انجنئیر فرخ جمیل۔ صدر پروفیشنل فورم امجد تارڑ ایڈووکیٹ۔ صدر OPWC پروفیشنل فورم لندن انجنئیر وقاص۔او پی ڈبلیو سی کرسچئین فورم برطانیہ کے صدر عمانوئیل رائے۔فیاض قریشی۔ سابق مئیر چشم کونسلر فیاض۔ سابق مئیر سلاؤ کونسلر شفیق چوہدری۔ سابق مئیر ہائی ویکمب کونسلر ضیاء احمد۔صدر OPWC آکسفورڈ عمران رانا۔جوائنٹ سیکریٹری چوہدری طارق۔ ذیشان خان۔ عاشق حسین۔ صدر او پی ڈبلیو سی شعبہ خواتین ساؤتھ آف انگلینڈ شہناز پروین۔ ہیومن رائٹس فورم کی عقیلہ داؤد۔ بیڈفورڈ کاؤنٹی کے صدر عدنان فاروق۔ بیڈفورڈ ٹاؤن کے صدر محبوب دین۔ صدر ہیمل ہیمسٹد راجہ تبریز۔ نائب صدر ہیمل ہیمسٹڈ راجہ اظہر۔ منصور کیانی۔ جنرل سیکریٹری OPWC ہائی ویکمب چوہدری ایوب۔ صدر مسجد کمیٹی ہائی ویکمب چوہدری ساجد علی۔ راشد حسین۔ ایاز رفیق۔ ظفر انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی راہنماؤں نے شرکت کی۔چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی ، مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین اور دیگر مئرصاحبان۔ کونسلرز اور کمیونٹی راہنماؤں نے او پی سی پنجاب کو کمیونٹی کیلئے ایک تحفہ قرار دیا۔ اور وسیم اختر چوہدری اور او پی سی ٹیم کی تارکین وطن کیلئے خدمات کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔چئیرمین نعیم نقشبندی نے وزیر اعظم پاکستان سے کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت باقی صوبوں میں بھی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے قیام کی اپیل کی تاکہ تارکین وطن کو لینڈ مافیا ،پولیس اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سےسستا اور فوری انصاف مل سکے۔ چئیرمین او پی ڈبلیو سی کا کہنا تھا کہ ہر سال 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر او پی ڈبلیو سی OPWC شہداء افواج پاکستان کو خراج عقیدت اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لندن میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کرتی ہے تاکہ نئی نسل کا افواج پاکستان سے عقیدت کا تسلسل برقرار رہے،مرکزی صدر عابد حسین نے وائس چئیرمین او پی سی پنجاب کواو پی ڈبلیو سی کی جانب سے برطانیہ ،یورپ اور مڈل ایسٹ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اور مہمان خصوصی سمیت تمام شرکاء کا استقبالیہ میں شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی وائس چئیرمین اوورسیز کمیشن حکومت پنجاب وسیم چوہدری نے مئیر صاحبان۔ پروفیشنل ،بزنس اور کمیونٹی راہنماؤں اور میڈیا کے سوالات کے جوابات، مسائل اور انکے حل کے حوالے سے او پی سی OPC ادارہ کے اغراض و مقاصد اور ادارہ کی افادیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وسیم چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے تمام مقدمات جو عدالتوں سے متعلقہ ہیں انکے حوالے سے او پی سی کی کاوشوں سے جناب چیف جسٹس ہائیکورٹ پنجاب سردار شمیم نے پنجاب ہائیکورٹ میں جسٹس جواد الحسن کو اوورسیز کیلئے انچارج مقرر کیا ہے۔ اور پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بھی اوورسیز عدالتوں کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔ اور اب تارکین وطن کے کیسز کے تقریباً چھ ماہ کے اندر فیصلے سنائے جائیں گے۔ اور تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کیجائے گی تاکہ تارکین وطن کا اداروں پر مزید اعتماد بحال ہو سکے اور وہ پاکستان میں مزید بہتر انداز میں سرمایہ کاری کر سکیں۔آخر میں بیڈفورڈ کے صدر عدنان فاروق اور محبوب دین کیجانب سے او پی ڈبلیو سی OPWC کی چوتھی سالگرہ کا کیک پیش کیا گیا،مہمان خصوصی نے شرکاؤُ کے ہمراہ کیک کاٹا۔