مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
برسلز(خصوصی رپورٹ:اکرم عابد) یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی کنزرویٹو پارٹی کی ویسٹ منڈلینڈ برطانیہ سے یورپی ممبر پارلیمنٹ اینتھیا مکینٹائر اور لیبرپارٹی گروپ کے لیڈر رچرڈکوربٹ دوبارہ چیئرپرسن منتخب کرلئے گئے جبکہ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین بھی آئندہ ٹرم کیلئے گروپ کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے گروپ کا خصوصی اجلاس شریک چیئرمین انتھیامیکنٹائر کی صدارت میں ہوا جس میں رچرڈکوربٹ، MEPڈینیش دامے جی MEPجوڈی کرٹن ڈارلنگ، MEPفل بنیٹن MEP،کشمیری نژاد ممبر یورپی پارلیمنٹ شفاق محمد MEP،جان ہاروتھ MEPڈینیش دامے جی MEPچیئرمین کشمیر کونسل یورپ سید علی رضا، خالد محمود جوشی، ایمبیسڈر انتھونی کرانسڈر اور مختلف ممبران پارلیمنٹ کے عملے نے گروپ اجلاس میں شریک ہوکر مستقبل کے پروگرام کا لائحہ عمل بھی طے کیا اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ یورپی پارلیمنٹ میں قائم فرینڈزآف کشمیرگروپ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل اورکشمیر کونسل یورپ کی معاونت سے ستمبرمیں دوروزہ عالمی کانفرنس منعقد کریگا ان سفارشات کی روشنی میں پارلیمنٹ میں ایک مفصل بحث کرائی کرائی جائیگی جبکہ مختلف کمیٹیوں مشلاخارجہ امورانسانی حقوق میں بھی اس مسئلے خصوصا اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ پر سماعت کا اہتمام کرایا جائیگا گروپ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی نئی رپورٹ کا بھی خیرمقدم کیااور بھارت وپاکستان پرزور دیاکہو ہ ان رپورٹوں پرعملدرآمد کرکے کشمیری عوام کو ان کے حقوق دیں،اس موقع پر شریک چیئرمین رچرڈکوربٹ نے کہاکہ وہ دیگرممبران پارلیمنٹ کے ہمراہ آزادکشمیر اورپاکستان کادورہ بھی کریں گے جبکہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یورپی اوربرطانوی ممبران پارلیمنٹ کومقبوضہ کشمیرجانیکی اجازت دی جائے تاکہ دونوں اطراف کے کشمیریوں سے ملکرہم ستمبرکی دوروزہ کانفرنس میں ایک متفقہ لائحہ عمل طے کرسکں اورریاست جموں وکشمیر کے تمام علاقوںکے عوام کے مسائل حل کروانے میں معاونت کی جاسکے ادھرجموں کشمری تحریک حق خودارادیت انٹرنشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سرپرست سردارعبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمداعظم برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلریاسمین ڈار،امجد حسین مغل،کونسلر صبیحہ خان،کونسل نویدہ خان،نائلہ شریف،روبینہ خان اوردیشان عارف نے رچرڈکوربٹ اور اینتھیامیکنٹائرکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکا ماضی میں مسئلہ کشمیرکویورپی پارلیمنٹ اوراپنی اپنی پارٹی میں منظم اندازمیں اجاگرکرنے پر شکریہ ادا کیا وہیں یہ توقع ظاہرکی کہ آئندہ بھی مظلوم کشمیریوں کا کیس یورپی ایوانوں میں اٹھاتے رہیں گے،برٹش کشمیریوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کل جماعتی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمدعظیم،سیکرٹری راجہ امجدخان اور مفتی حافظ فضل احمدقادری نے بھی نئے عہدیداروں کے انتخاب کا خیرمقدم کیا ہے۔