مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عارف چوہدری کی طرف سے ممتاز صنعت کار اسد وحید اور میاں محمد اسلم کے اعزاز میں عشائیہ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاکستان کے نامور صنعت کار اسد وحید اور سابق کرکٹر اور بین الاقوامی ریٹائرڈ کرکٹ ایمپائر میاں محمد اسلم کے اعزاز میں برطانیہ کی سماجی صحافتی، کمیونٹی شخصیت چوہدری عارف نے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک عشائیہ دیا۔اس موقع پر پاکستان سے آئے صنعت کار اسد وحید کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہیں اور سیکورٹی کا مسئلہ بھی نہیں ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ سب کے لیے سرمایہ کاری کے اچھے مواقع میسر ہیں۔ برطانیہ میں بھی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں جو بے حد مفید رہیں۔ پاکستان کے سابق کرکٹر اور بین الاقوامی کرکٹ کے ریٹائرڈ ایمپائر میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکی لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے پاکستان میں کرکٹ عروج کی جانب گامزن ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا پاکستان میں کاروباری حالات بھی اچھے ہیں میں برطانیہ میں بسنے والے ہم وطنوں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ۔کرکٹ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کرکٹرز کو برطانیہ میں کرکٹ کھیلنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔برطانیہ کی نوجوان کاروباری اور ادبی شخصیت ذیشان احمد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو مادر وطن میں بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری الطاف شاہد سدھو کا کہنا تھا کہ ہم معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں باہمی تبادلہ خیال سے سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میں ترقی کے مواقع میسر آتے ہیں۔ تنویر چوہدری کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ تک دہشت گردی کی زد میں رہنے کے بعد اب پاکستان میں سیکورٹی کے حالات اچھے ہیں اور مستقبل میں ہمارے بچے اور کاروباری حضرات پاکستان جا کر اچھا محسوس کریں گے۔ عشائیہ میں خصوصی شرکت کرنے والی برطانیہ کی کاروباری، سماجی شخصیت ظہور طیب کا کہنا تھا کہ معزز مہمانوں کے ساتھ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے باہمی گفت و شنید کی گئ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کو وسعت دینے بارے بھی بات چیت ہوئ۔ میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری دعوت کو قبول کیا اور عشائیہ میں شرکت کر کے عزت افزائی کی۔وقاص احمد بھی عشائیہ میں شریک تھے۔