مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
عابد جاوید،خلیل شریف، زاہد انور کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)گزشتہ دنوں عابد جاوید،خلیل شریف اورزاہد انور کی والدہ محترمہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ماں جیسے عظیم رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ھے-اس موقع پر علماء کرام نے اپنے مختصر بیان میں فرمایا کہ والدین کی خدمت کو انکی زندگی میں غنیمت سمجھیں۔اگر ماں کے قدموں تلے جنت ھے تو باپ جنت کا دروازہ ھے۔بیشک ماں کی آغوش میں جو سکوں ملتا ھے اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ ماں کےھاتھوں میں شفقت اور قدموں میں جنت۔علماء کرام کے مختصراً بیان پر حاضرین محفل مرد و خواتین کی آنکھیں آبدیدہ ھو گئیں-قرآن خوانی کے موقع پر مولانا محمد عرفان چشتی،مولاناعبدالحکیم،مولانا،عبدالرشید،چیئرمین راچڈیل کونسل آف مساجد طاہر محمود،ناظم مدینہ مسجد اشرف ضیاء، خالد چوہدری،عامر ضیاء،محمد طارق،رانا احسن،ضفیر احمد کے علاؤہ عزیز و اقارب،دوستوں و علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیات مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت فرما کر عابد جاوید کی والدہ محترمہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و انکی فیملی کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا-مولانا عبد الحکیم و مولانا عبدالرشید نے مرحومہ کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعائیں مانگی اور عابد جاوید و انکی فیملیز ممبران کے لیے اللہ تعالٰی سے صبرِ جمیل عطا کرنے پر بھی خصوصی دعا کی - عابد جاوید نے اپنی طرف سے اور اپنی فیملی کیطرف سے تمام مہمانوں کا تشریف لانے،قران خوانی کرنے اور اظہار ھمدردی پر شکریہ ادا کیا۔