مقبول خبریں
محمدسلیم اشرف بٹ کی رہائشگاہ پر سیرت النبی ؐ بارے ایمان افروز محفل کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں بسنے وا لے صحافی صحافت کے میدان میں جہاد کر رہے ہیں:پیر ابو احمدمقصود مدنی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)معاشرے کی تعمیر وترقی ،بہتری اور قوموں کی تقدیر بدلنے میں صحافت کے پیشہ کو نہایت ہی اہم مقام حاصل ہے اج کے جدید دور میں اسکی اہمیت اور بھی اہم ہو گئ ہے کیونکہ غیر جانبدارانہ صحافت کرنے سے ہی آپ اسکے زریں اصولوں کی پاسداری کے آئینہ دار ہوتے ہیں ۔ برطانیہ میں بسنے والی صحافی برادری صحافت کے میدان میں جہاد کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے گھر کی کفالت کے ساتھ معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے، دین اسلام کی خدمت اور مادر وطن پاکستان کا نام روشن کرنے میں کوشاں ہیں جو لائق تحسین اور قابل رشک ہے۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ کے ہونے والے انتخابات میں نئے منتخب عہدیداران حقیقتاً صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اللہ کریم مخلصین وطن پاکستان کو سدا عزتوں عظمتوں سے نوازے دے۔رب کائنات آپ سب کو خلوص جیسی نعمت کبری سے نوازے اتحاد کی اتفاق اخلاق کریمہ ایثار جیسے جزبوں سے ھمیشہ آپ کے نام روشن رہیں اور مادر وطن کے ساتھ اپنے خاندان دوست احباب اور رفقاء کے لیے باعث فخر ہوں ۔