مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت اس ماہ پاکستان میں کانفرنسز کا انعقاد کریگی:راجہ نجابت
بریڈ فورڈ(فیاض بشیر)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل دیگر سیاسی جماعتوں کی معاونت سے8جولائی کو برہان مظفر وانی شہید کی برسی کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں،10جولائی کو تحریک آزادی کشمیر کے رہنما مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی یورپی پارلیمنٹ برسلز کے کمیٹی روم میں،13جولائی کو’’ یوم شہدا کشمیر ‘‘لیڈز برطانیہ،19جولائی ’’یوم الحاق پاکستان ‘‘ کے سلسلہ میں استحکام پاکستان کانفرنس برمنگھم،21جولائی کو الحاق پاکستان کانفرنس نوٹنگھم برطانیہ اور31جولائی غازی ملت سردار ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اسلام آباد پاکستان میں کانفرنسز کا انعقاد کرے گی،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ان پروگرامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں منعقدہ کانفرنسز میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں کام کرنے والے فرینڈز آف کشمیر گروپ کے نہ صرف معاونت کریں بلکہ ان کی کوششوں سے دوسرے ممبران پارلیمنٹ بھی ان میں شرکت کریں گے اور اپنی اپنی جماعتوں وزرا سے بھی مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کیلئے ہماری مدد کریں گے،انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی پوری ٹیم ان پروگراموں کو آرگنائز کرنے کیلئے متحرک ہے جبکہ دوسری طرف وہ خود اور تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان،ہیری بوٹا،ڈاکٹر صبور جاوید اور راجہ غضنفر خان کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کیلئے ہونے والی کمپین اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حمایت حاصل کرنے کی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں،اسی طرح لیبر پارٹی میں تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،نارتھ آف انگلینڈ کی چیئر پرسن نائلہ شریف،کونسلر صبیحہ خان اور کونسلر کامران حسین کشمیر پر لابی کیلئے کام کر رہے ہیں،دریں اثنا تحریک حق خود ارادیت کے رہنمائوں نے برمنگھم،مانچسٹر،لیڈز،نوٹنگھم میں کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر شپ بحثوں میں شریک ہو کر بورسن جانسن اور جیریہی ینٹ کے خیالات سے آگاہی حاصل کی اور پارٹی کے ممبران جیک ریس موگ ایم پی،فلپ ڈیوس ایم پی اور ایسٹر میکوئے ایم پی سے شپلی کے کنزرویٹو کلب میں خصوصی طور پر ملاقات کی اور انہیں تحریک کی سرگرمیوں میں تعاون کی اپیل بھی کی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر عہدے داران سردار عبدالرحمان،ہیری بوٹا،محمد ریاض،کونسلر نوید ریاض،افتخار احمد،فلک احمد اور دیگر بھی موجود تھے جس میں سے اکثریت نے بورس جانسن کی حمایت کا وعدہ کیا،میزبان فلپ ڈیوس ایم پی نے تحریک کے چیئر مین راجہ نجابت حسین کو یقین دلایا کہ وہ آنے والی برٹش حکومت تک کشمیریوں کا نکتہ نظر خاص طور پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق کشمیریوں کے تحفظات سے نئی حکومت کو آگاہ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور کشمیریوں کی پر امن سیاسی جدوجہد میں ان کی معاونت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وہ آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چیئر پرسن ڈیبی ابراہیم ایم پی کے ساتھ مل کر ایک قرار داد برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کر چکے ہیں جس میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر اب تک30ارکان دستخط کر چکے ہیں اور اگر برطانیہ میں آباد کشمیری اپنے اپنے حلقوں سے مزید ممبران پارلیمنٹ کے دستخط حاصل کر لیں تو مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ میں دوبارہ بحث ہو سکتی ہے۔