مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
جرائم میں ملوث پاکستانی نزاد مرد و خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر کمیونٹی میں تشویش
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)مانچسٹر اور گرد و نواح کے شہروں میں منشیات اور دیگر جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے تاہم قانون کے رکھوالے بھی مستعد اور عدالتیں بھی شہریوں کی زندگی اجیرن کرنے والوں کو جیل میں بند کر ر ہیہیں گذشتہ جون میں فرائڈ منی لانڈری،اسلحہ، قتل زرقہ بالجبر جکڑ بازی،ڈرگز، اور بائیس ماہ کی معصوم بچی کو قتل کرنے والے سمیت 36 افراد کو عدالتوں نے مختلف مدت کی سزائیں سنا کر جیلوںمیں بھجوایا یہ بات مقامی انگریزی جریدہ و عدالتی ترجمان نے بتایا جون میں سزا پانے والوں میں پاکستان سمیت ا یشیئن سمیت مختلف ممالک کی بیک گراؤنڈ رکھنے والے مجرم شامل ہیں ان میں ودنگٹن مانچسٹر کے درندہ صفت انسان جس نے ایک بائیس سالہ معصوم بچی کو پیٹ میں وحشیانہ انداز میں مکے مارے اسے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی جس میں اسے بیس سال تک سلاخوں کے پیچھے رھنا پڑے گا اسی طرح پانچ افراد جنھوںنے مانچسٹر سے لاس ویگاس امریکہ جاتے ہو ئے دوران پرواز آٹھ گھنٹے تک ایک سو مسافروں کی زندگی جہنم بنا دی تھی کو ان بھی پبلک آرڈر کے تحت سزائیں سنا دی گئیں ڈرگ اور کینبز فروخت کرنے والو ں پر مقدمہ چلا کر قید کردیا گیا برٹش شہریت حاصل کرنے کیلئے انگریزی امتحان پاس کرانے کیلئے رقم لیکر دوسرے شخص کی جگہ امتحان دینے کے جرم میں اور ڈمنیشیا کے معذور شخص کا بنک کارڈ چوری سے پچیس ہزارہتھیانے والے فراڈ کرنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا گریٹر مانچسٹر پولیس اور اینٹی ڈرگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم کی بیل کنی کیلئے پولیس چوکس ہے اور عدالتوں سے مجرمان کو سزائیں دلوا کر لوگوںکی جان و مال کا تحفظ کیا جا ر ہا ہے ، خیال ر ہے کہ جرائم میں ملوث پاکستانی نزاد مرد و خواتین کی بڑھتی ہو ئی تعداد پر پاکستانی کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔