مقبول خبریں
کشمیر میں مظالم کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے تو تباہی کی ذمہ داری بین الاقوامی کمیونٹی پر ہو گی:نعیم الحق
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
جموں کشمیرتحریک حق خود ارادیت کاسردارمسعود کے دورہ برطانیہ و یورپ کےموقع پرتقریبات کااہتمام
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پوری دنیا میں انٹرنیشنل بزنس پروفیشنل کارپوریشن کے چیپٹرز کا آغاز ہو گا: رضوان سلہریا
لندن:سینٹرل لندن میں برٹش پاکستانیوں کے مایہ ناز پروفیشنلز نے ایک تنظیم انٹرنیشنل بزنس پروفیشنل کارپوریشن (IBPC کی بنیاد رکھی،بزنس، وکالت، میڈیسن،اکاونٹینسی اور فوڈ چینز سے تعلق رکھنے والے سنجیدہ پروفیشنل پاکستانیوں نے اس تنظیم کو اورسیز میں رہنے والوں کے لئے وقت کی ضرورت قرار دیا۔اورسیز میں رہنے والے پاکستانی جہاں گوناں گوں مسائل کا شکار ہیں وہاں کاروباری طبقہ کو بھی آئے روز نت نئے چیلنجز کا سامنا رھتا ھے۔ ان حالات میں کسی ایسے پلیٹ فارم کا قیام جہاں پروفیشنل کاروباری اپنی نیٹ ورکنگ کر سکیں کسی نعمت سے کم نہیں۔ IBPC کے فائو نڈر چیئرمین رضوان سلہریا نے کہا کہ ہم تمام ممالک میں IBPC کے چیپٹرز کا آغاز کر رہے ہیں اور بہت جلد دنیایے عالم میں ر ہنے والے اوورسیز پاکستانی ایک دوسرے سے با ہم رابطے کے علاوہ با ہم بزنس پراجیکٹ بھی زیر بحث لا سکیں گے۔ جنرل سیکرٹری عاصم یوسف کہتے ہیں کہ ہم حکومت پاکستان کے اعلی افسران کے ساتھ بھی رابطہ میں ہیں اور بہت جلد IBPC ایک مفید اور موثر بین الاقوامی پلیٹ فارم بن کر خصوصی طور پر اپنے ممبرز اور عمومی طور پر کمیونٹی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دے گی۔ خازن اور سینروائس پریذیڈنٹ نے بھی IBPC کو اوورسیز میں کاروباری طبقہ کے لئے خوش آئند کہا۔ IBPC کی ابتدائیہ تقریب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے تمام صحافیوں اور ٹی وی چینلز نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سے آئے ہوئے صحافیوں نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور IBPC کے فاونڈر عہدیداران کے جزبات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ دیار غیر میں اس طرح بزنس پروفیشنلز کا اکٹھا ھونا اور کسی اجتماعی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تنظیمیں اور تھنک ٹینک بنانا ایک ذندہ ۔ باہمت اور تخلیقی کمیونٹی کی نشانیاں ہیں۔بانی عہدیداروں میں رضوان سلہریا چئیرمین۔ عاصم یوسف جنرل سیکرٹری۔ امجد علی سید سینئر وائس چئیرمین۔ میاں منظور وائس چئیرمین برائے بزنس۔ خرم ذکا وائس چئیرمین انٹرنیشنل ۔ عامر مشتاق خان وائس چیئر مین سپورٹس اینڈ کلچر۔ نزاکت علی خازن اور شہزاد یونس شیخ وائس چئیرمین پبلک ریلیشنز شامل ہیں۔