مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
بریڈ فورڈ(فیاض بشیر)یارکشائر اور ہمبر ریجن سے سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ہونے والی تمام تقریبات میں شرکت و معاونت کی جائے گی،10جولائی کو برسلز یورپی پارلیمنٹ میں منعقدہ ہونے والی کانفرنس کی کامیابی کیلئے یورپی پارلیمنٹ کے نئے اور پرانے ممبران کو شرکت اور لابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں،مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے،ہم نے اس کا اظہار پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی کیا ہے،آئندہ چند ماہ کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے تحریکی عہدیداروں کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر جائوں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سرپرست اعلیٰ سردار عبدالرحمن خان،ڈائریکٹر ایڈمن ہیری بوٹا،لیبر پارٹی بریڈ فورڈ ایسٹ کے چیئرمین اور سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق سے ایک مشاورتی ملاقات کے موقع پر کیا،اس مشاورتی اجلاس میں تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے امجد بشیر سابق ایم ای پی کی ماضی میں کی جانے والی کوششوں پر خراج تحسین پیش اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اپنے تجربات اور تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے تحریکی سرگرمیوں میں سر پرستی اور کنزرویٹو پارٹی کے اندر کشمیر پالیسی بنوانے میں بھی معاونت کریں گے،لیبر پارٹی بریڈ فورڈ ایسٹ کے چیئرمین راجہ غضنفر خالق نے اس موقع پر تحریکی رہنمائوں کو یقین دلایا کہ وہ8جولائی کو بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرے کو کامیاب کروانے کیلئے لیبر پارٹی ممبران،کونسلرز اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی شرکت یقینی بنائیں گے،راجہ غضنفر خالق نے تمام کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر متحرک قوتوں کا ساتھ دیکر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں،تحریک کے سر پرست اعلیٰ سردار عبدالرحمن خان نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی عوام نے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں دے کر جس جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے اس میں نوجوان،بزرگوں،خواتین اور سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں لہٰذا8جولائی برہان مظفر وانی شہید کی تیسری برسی پر لندن کے مظاہرے اور کانفرنس میں شامل ہو کر جہاں تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے وہیں برطانوی و یورپی پارلیمنٹ میں مقامی سیاستدانوں کو مودی حکومت کے کشمیریوں کے خلاف جارحانہ عزائم سے بھی آگاہ کریں،کنزرویٹوفرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین محمد بوٹا ہیری نے کہا کہ وہ راجہ نجابت حسین اور دیگر کنزرویٹو ممبران کے ہمراہ ایک بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور لیڈر شپ کے انتخابات کے لئے ہر جگہ جا کر کنزریٹو پارٹی کے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،اس موقع پر انہوں نے کنزرویٹو پارٹی لیڈر شپ کے امیدوار بورس جانسن ٹیم کے ممبر ایم پی جیکب ریس موگ سے ملاقات کر کے انہیں کشمیر کے تازہ حالات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا۔