مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
سبز سالیسٹرز مانچسٹر کے مقامی ہال میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ،بین الثقافتی و مذاہب کمیونیٹیز کی شرکت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)سبز سالیسٹرز مانچسٹر کے مقامی ہال میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جس میں بین الثقافتی و مذاہب کمیونیٹیز نے شرکت کی اور باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کیا ۔ تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے انڈین ،مصری اور افریقن رقص کے ساتھ انگریز جادوگر پاول ڈاسن نے اپنے جادو سے تقریب میں موجود خواتین،مرد حضرات اور بچوں کو خوب محضوض کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اکرام ملک، علی شاہ نے مشترکہ طور پر سر انجام دیے۔ افتتاحی احوال سبز سالیسٹرز کے روح رواں بلال بابر اور سرفراز رائے نے حاضرین کے گوش گزار کیے اور بین الثقافتی کمیونیٹیز کو اکٹھا کرنے بارے اپنی کاوشوں سے آگاہی دی۔ مانچسٹر کونسل کے لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان نے عید ملن پارٹی کے انعقاد اور مختلف رنگ و نسل مذاہب و ثقافت کی کمیونیٹیز کو اکٹھا کرنے پر سبز سالیسٹرز کی انتظامیہ کو دلی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کونسل کی طرف سے انہیں ایسی تقریبات کے انعقاد پر مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان کا کہنا تھا کہ آج سے نصف صدی پہلے مختلف کمیونیٹیز کو ایک چھت کے سائے تلے جمع کر کے ایسی خوبصورت و رنگ برنگی تقریب کا انعقاد محض دیوانے کا خواب تھی جو آجکے جدید سائنسی اور جدید دور میں آپکے سامنے عملی نمونہ پیش کر رہی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس سے آپس میں مل بیٹھنے کا سنہری موقع ملتا ہے اور ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی ہوتی ہے ایسی تقریبات معاشرے کی ترقی کے لیے اہم ہیں انتظامیہ لائق تحسین ہے۔ مانچسٹر کیتھیڈرل کے سنٹرل ڈین راجرز گوندر نے کہا کہ عید ملن پارٹی میں دیگر ثقافت تہذیب وتمدن کے افراد سے ملنے کا موقع ملتا ہے جس سے ہمیشہ ہی کچھ نیا ہی سیکھتے ہیں رنگ برنگی تقریب بین الثقافتی کمیونیٹیز کی عکاسی کرتی ہے۔ برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر کے نمائندہ، نعمان رشید خان،ناوزلے کونسل کے سابق مئیر کونسلر فرینک والش ،پاول لی نے بھی اس پرمسرت موقع پر خوشی کا اظہار کیا ۔ عید ملن پارٹی کی خاص بات یہ تھی کہ مختلف کمیونیٹیز کے افراد ایک دوسرے کی ثقافت سے خوب لطف اندوز ہو رہے تھے جو برطانوی معاشرے میں امن و محبت باہمی اتحاد و اتفاق کی اعلیٰ مثال ہے ۔شرکائے تقریب کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی۔ سبز سالیسٹرز کے تمام پیشہ ور ماہر قانون دانوں کی طرف سے بلال بابر نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کمیونیٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے اور برطانیہ میں امیگریشن یا پھر دیگر قانونی معاملات میں الجھے افراد کی انسانیت کے ناطے پہلے اور بعض میں بحیثیت پیشہ ور اپنی خدمات آگے سے بڑھ جوش و جذبے سے جاری رکھیں گے۔