مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
بٹ کوائین کے ساتھ ڈارک ویب پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا کاروبار کرنے والا عالمی گروہ گرفتار
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے زیر اہتمام بولٹن میں سالانہ ڈنر کا انعقاد
بولٹن (محمد فیاض بشیر)ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے زیر اہتمام بولٹن کے مقامی ہال میں سالانہ ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم،پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی ۔ڈاکٹر محمد اقبال،ڈاکٹر ایاز اصغر ، وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہینہ، اولڈہم کلینیکل کمیشن گروپ ذیا بیطس کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر حیدر عباس کے علاوہ برطانیہ بھر سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ ایسی آرگنائزیشنز معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ نہ صرف یہاں پر بلکہ پاکستان میں بھی ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی دینے کے لیے مدد کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ امریکہ میں ایسی آرگنائزیشز سے امریکن گانگرس کے رکن منتخب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے پیشہ ور ڈاکٹروں اور دیگر پڑھے لکھے طبقے کو ایک جگہ اکٹھے کر کے انکی توانائیاں کو صحیح استعمال کرنے میں انکا کردار مثالی ہے جو برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے لیے سود مند ہے۔ سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فزیشنز اور سرجنز برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور انکی وجہ سے ہیلتھ سروس کے ساتھ کمیونٹی میں مستفید ہو رہی ہے۔ سابق چئیرمن ڈاکٹر ایاز اصغر کا کہنا تھا کہ ہماری آرگنائزیشن برطانیہ میں سینئر کے ساتھ جونئیر ڈاکٹرز کی راہنمائی کرتی ہے اور اسکے ساتھ ہم پاکستان میں بھی ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت اور جدید سائنسی علوم سے آگاہی دیتے ہیں۔ وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہینہ انجم کا کہنا تھا کہ ہمارے سالانہ ڈنر میں برطانیہ بھر سے ڈاکٹر حضرات شرکت کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے ایسے پروگرام کے انعقاد سے آپس میں میل ملاپ کے ساتھ ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ خیال بھی ہو تاکہ ہم بحیثیت آرگنائزیشن بہتر طور پر اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کر سکیں۔ ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ اور پاکستان میں جن لوگوں کے پاس طبی علاج معالجہ کے لیے وسائل کی کمی ہے انکی ہر طرح کی مدد کریں اور ہم اس میں کامیاب ہیں۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر حیدر عباس نے بھی اپنے انہی خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کو شاندار انداز میں منانے کے لیے دل دل پاکستان،دیگر ملی نغموں کے ساتھ مشہور گیت بھی پیش کیے گئے ساتھ میں روایتی ایشیائی کھانوں سے حاضرین تقریب خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور اس سالانہ ڈنر کو یادگار بنا دیا۔ کرکٹ کے متوالوں کے چہروں پر خوشی عیاں تھی۔