مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایسٹرن پویلین ہال میں پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر اور گریٹر مانچسٹر برانچز کی تقریب حلف برداری
اولڈہم(محمد فیاض بشیر) ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر اور گریٹر مانچسٹر برانچز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی صدر مبین چوہدری، سابق صدر ارشد رچیال ۔ ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری علی شان سونی، لارڈ مئیر نذیر احمد نے خصوصی شرکت کی۔ دوبئ میں مقیم پاکستان کے نامور کرکٹ کے ماہر صحافی عبد الرحمٰن رضا کی پاکستان سپر لیگ پر لکھی کتاب (پاکستان کا برانڈ ) کی تقریب رونمائی بھی کی گئ۔ پاکستان سے کرکٹ ورلڈکپ کی رپورٹنگ کے لیے سینئر صحافی مرزا اقبال بیگ نے دیگر ساتھیوں سمیت بھی شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے ہی پاکستان پریس کلب برطانیہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں مبین چوہدری نے دس سال کی سخت محنت اور جہد مسلسل ثابت قدمی سے کلب کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں قائم جتنے بھی پریس کلب کام کر رہے ان میں سب سے بڑا اور صحافتی میدان میں عملی طور پر کام کرنے والے صحافیوں کی اکثریت اس کلب کی رکن ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ انکی تجویز ہے کے صحافیوں کی تربیت کے لیے ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے اسکے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ صحافی کو اپنی ذمہ داریاں غیر جانبداری اور ایمانداری سے سر انجام دینے بارے آگاہی ہو۔ پریس کلب کی ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔ ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں محدود وسائل کے باوجود جسطرح صحافیوں نے مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابلِ فخر ہے ۔ پاکستان پریس کلب کے صدر مبین چوہدری کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے انہوں نے اپنے چند ساتھیوں جن میں ارشد رچیال سرفہرست ہیں جو پودا لگایا تھا اب وہ قدآور درخت بن گیا ہے سفر کے دوران بے شمار مشکلات اور رکاوٹیں آئیں لیکن مخلص،بے لوث ساتھیوں نے ہاتھ تھامے رکھا جس کا ثمر اب مل رہا ہے پاکستان پریس کلب برطانیہ ہمارے لیے خاندان کا درجہ رکھتا ہے اور اسکی آبیاری ہم سب نے کرنی ہے اسکا دائرہ کار مذید وسیع کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مذید ترقی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں اور امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدیداران اس کے لیے سخت محنت اور جانفشانی سے کام کریں گے۔ سابق صدر ارشد رچیال کا کہنا تھا کہ پاکستان پریس کلب برطانیہ صحافتی میدان میں عملی طور پر کام کرنے والے صحافیوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انہیں حقیقی معنوں میں صحافت کے میدان میں ترقی کے لیے راہنمائ کرتا ہے اور ہم اس کلب کی مضبوطی کے لیے آگے سے بڑھ کر جوش و جذبہ سے کام کرنے کا مصمم ارادہ کیے ہوئے ہیں پاکستان کے مختلف پریس کلبوں کے ساتھ باہمی مفادات کی یاداشت پر دستخط اسکی مضبوطی کی ٹھوس علامت ہے یہ سب کچھ باہمی اتحاد و اتفاق کی وجہ سے ممکن ہوا اور مستقبل میں آپ کو مذید خوشخبریاں ملیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو بھی اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کرنا چاہیے تاکہ کوئ انہیں اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکے۔ یارکشائیر اور گریٹر مانچسٹر کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ کرکٹ پر لکھی کتاب کے مصنف نامور صحافی عبد الرحمٰن رضا کا کہنا تھا کہ صحافت کے میدان میں انہیں لانے اور راہنمائ کرنے میں راجہ شکیل انجم راجپوت ،ارشد رچیال اور پاکستان پریس کلب برطانیہ کا ہاتھ ہے اسی وجہ سے کتاب لکھنی ممکن ہوئ میں اپنی کتاب کی رونمائی پر تمام ساتھیوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔پاکستان سے آئے نامور کھیلوں کے ماہر تجزیہ نگار مرزا اقبال بیگ نے پاکستان کا برانڈ کتاب کو ملک کے اندر دوبارہ کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ گریٹر مانچسٹر فرینڈز آف پاکستان پریس کلب برطانیہ کے چئیرمن مسرت چوہدری، یارکشائیر فرینڈز آف پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر زاہد حسین مغل نے بھی پریس کلب کو صحافیوں کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیا ۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مسز فضہ نیازی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے پاکستان کی ترقی اور مثبت تشخص کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے بحثیت نمائندہ حکومت پاکستان ہم آپکی معاونت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب کو چار چاند لگانے میں چوہدری محمد اسحاق اور زاہد نور نے مٹھاس بھری باتوں سے ایسا رنگین بنایا کہ ہال میں موجود مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات داد دیے بغیر نہ رہ سکیں۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف ڈاکٹر محمد یونس پرواز کو نصیب ہوا۔تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی سماجی کمیونٹی،کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ شہزادی سلطانہ نے میوزک کی دھنوں پر گانے گا کر میوزک سے محبت رکھنے والے دیوانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ لارڈ نذیر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ یارکشائیر سے زاہد نور صدر، سینیئر نائب صدر رجاسب مغل، نائب صدور وقار بابر مغل، آصف قریشی، جنرل سیکرٹری حسیب ارسلان، جوائنٹ سیکرٹری قاضی کامران، سیکرٹری اطلاعات نادیہ راجہ ، اراکین مجلس عاملہ شکیل انجم راجپوت، راجہ تنویر، حسن طاہر، فیاض خان جدون جبکہ گریٹر مانچسٹر کے صدر ماجد نذیر، سینئیر نائب صدر محمد فیاض بشیر، نائب صدور میاں عامر ، قاری ذوالفقار احمد، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اسحاق، جوائنٹ سیکرٹری بختاور ریاض، سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم ارشاد، سیکرٹری مالیات اعتزاز عاصم، اراکین مجلس عاملہ ذیشان احمد، واجد راجہ، سید شجر شاہ اور سید فرحت شاہ کاظمی نے حلف اٹھایا۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے ممبران اور گریٹر مانچسٹر کے دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔