مقبول خبریں
محمدسلیم اشرف بٹ کی رہائشگاہ پر سیرت النبی ؐ بارے ایمان افروز محفل کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
لندن(خصوصی رپورٹ:اکرم عابد) برطانیہ میں مقیم کمیونٹی نے ہمیں جتنا پیار دیا ہم اسکا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے، آپ دیار غیر میں ناصرف محنت کرکے اس معاشرے میں مقام بنا رہے ہیں بلکہ پاکستان کا درد بھی آپکے دل میں کوٹ کوٹ کربھرا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان سے آئے وکلا نے برطانیہ کے شہر لندن میں مقیم معروف وکیل محمد اشفاق جاوید کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک باربی کیو بارٹی میں کیا۔ برطانیہ میں پہلے مسلم جج معروف قانون دان بیرسٹر صبغت اللہ قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر مبین چودھری اور پاکستان سے آئے ہوے وکلاء ابرار شیخ اور خالد نواز گھمن نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا،انھوں نے پاکستانی کمیونٹی، وکیلوں اور صحافیوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی،اس سلسلے میں تمام مسائل کو حل کرنےکے لئے مؤثر اقدام کیے جانے پر زور دیا،تقریب میں شریک افراد نے برطانوی وکلا کے مثبت اقدام کی تعریف کی اور ایسی کاوشیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا،پارٹی میں اس بات کا بھی عزم کیا گیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے وکلاء آپس میں میل جول جاری رکھیں گے اور کمیونیٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کاوشیں کرتے رھیں گے۔ آخر میں محمد اشفاق جاوید نے خصوصی مہمانوں سمیت مبارک محسن، محمد اعظم ، مینیجنگ ایڈیٹر کشمیر لنک اکرم عابد ، میاں سہیل انجم ، ساجد کیانی ، محمد اختر ، سلیم بودلہ ،اعجاز چھینا، شفاقت علی ،عامر چودھری، شفیق چودھری، امتیاز رانجھا ، راشد اسلم ، مرزا صفدر إقبال ، محسن ملک اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔