مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر عابد ، چوہدری رفعت اور چوہدری منور کاچوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں عشائیہ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کی بزرگ سیاسی سماجی اور کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری نادر حسین مرحوم کے صاحبزادگان بیرسٹر عابد حسین، چوہدری رفعت حسین،چوہدری منور حسین نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن و سابق وزیر چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا ۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔عشائیہ کے موقع پر چوہدری علی شان سونی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا چوہدری نادر حسین مرحوم کی کمیونٹی کے لیے جو خدمات ہیں اسی وجہ سے دنیا سے چلے جانے کے بعد آج بھی لوگوں کے دلوں میں ژندہ ہیں ۔چوہدری نادر مرحوم کے صاحبزادگان انکے نقش قدم پر چل رہے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح سے حق خود ارادیت ملنا چاہیے وہ دن دور نہیں جب وہ اپنا پیدائشی حق حاصل کر لیں گے اور برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے رکن برطانوی پارلیمنٹ اور کونسلرز کشمیری کمیونٹی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین کی تعلیم دلوا رہی ہے اورمساجد کو آباد رکھنے میں مالی معاونت کرتی ہے اور ساتھ میں آزاد کشمیر میں بھی مالی معاونت کر کے وہاں کی مساجد کو آباد رکھے ہوا ہے۔ انہوں نے حلقہ سماہنی میں اپنے ادوار کے ترقیاتی کاموں بارے بھی تفصیل سے آگاہی دی ۔ بیرسٹر عابد حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری علی شان سونی ایک عوامی نمائندہ ہیں اور انہوں نے آزاد کشمیر میں بہت کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سیاست کے میدان میں انکی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ بیرسٹر اظہر علی کا کہنا تھا کہ چوہدری علی شان کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور عوام کے مسائل کو روانہ کی بنیاد پر حل کروانے میں کافی خدمات ہیں۔ محفوظ چوہدری کا کہنا تھا کہ امید ہے مستقبل میں بھی وہ وادی سماہنی کی عوام کے مسائل حل کروانے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے۔ راجہ آفتاب شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نادر حسین مرحوم قد آور شخصیت اور کشمیری قوم کا سرمایہ تھے اور اب صاحبزادگان مرحوم کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری پر راجہ آفتاب شریف نے بھرپور مذمت بھی کی۔ میزبان چوہدری رفعت حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری علی شان سونی اعلیٰ اوصاف کے مالک عوامی راہنما ہیں انکا خاصہ ہے کہ وہ امیر اور غریب سے مساوی سلوک روا رکھتے ہیں۔ انہوں نے مہمان خصوصی اور تقریب میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کیا تقریب کی نظامت چوہدری محمد محفوظ نے کی ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری بلال کو نصیب ہوا۔ کونسلر شاہد مشتاق، سابق مئیر شاداب قمر ، کونسلر عتیق الرحمان، چوہدری خالق ، چوہدری اقبال کسگموی، چوہدری محمد اکبر نہاری، چوہدری اظہر نوید، حاجی چوہدری محمد سردار، حاجی چوہدری محمد رزاق کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور دیگر افراد نے بھرپور شرکت کر کے چوہدری نادر حسین مرحوم اور رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی سے محبت و عقیدت کا بھرپور اظہار کیا۔