مقبول خبریں
کشمیر میں مظالم کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے تو تباہی کی ذمہ داری بین الاقوامی کمیونٹی پر ہو گی:نعیم الحق
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
جموں کشمیرتحریک حق خود ارادیت کاسردارمسعود کے دورہ برطانیہ و یورپ کےموقع پرتقریبات کااہتمام
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
لندن (خصوصی رپورٹ: عمران راجہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے لیے رسوائی کا باعث ہیں اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا حالیہ بیان لندن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ پرتشدد واقعات کے پس منظر میں ہے جن میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے امریکی صدر کے بیان کو انتہائی ناگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ہلاک ہونے والے افراد کے المیے کو میئر پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے دائیں بازو کے رجحانات رکھنے والی مبصر کیٹی ہاپکنز کی لندن میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات کے بارے میں کی جانے والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے تبصرہ تبصرہ کیا کہ صادق خان ایک مصیبت ہیں اور لندن کو جلد از جلد ایک نئے میئر کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ صادق خان لندن کے شہر کو تباہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب صادق خان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میئر اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ وہ اپنا وقت اس نوعیت کی ٹویٹس کا جواب دینے میں ضائع نہیں کریں گے، میئر کی پوری توجہ شہر میں بسنے والے لوگوں کی مدد کرنے اور دباؤ کا شکار ہنگامی سروسز سے نمٹنے پر ہے۔ جیرمی کوربن نے بھی صادق خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح انداز میں پولیس کو اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کررہے ہیں جبکہ کیٹی ہاپکنز نفرت اںگیز اور تقسیم کا باعث بننے والے نظریے کا پرچار کررہی ہے۔