مقبول خبریں
کشمیر میں مظالم کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے تو تباہی کی ذمہ داری بین الاقوامی کمیونٹی پر ہو گی:نعیم الحق
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
جموں کشمیرتحریک حق خود ارادیت کاسردارمسعود کے دورہ برطانیہ و یورپ کےموقع پرتقریبات کااہتمام
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا آپ کا فرض ہے: شاہ محمودقریشی
لندن (خصوصی رپورٹ: اکرم عابد) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برطانیہ میں پاکستانی مقیم بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ تٍفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سےملاقات کی ، اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج میری بزنس کمیونٹی سےبہت سودمندملاقات ہوئی، پارلیمنٹیرینز نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت اورمعاونت کی، قائمہ کمیٹی خارجہ سےوابستہ جماعتوں نےکمال یکجہتی کامظاہرہ کیا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا پاکستان میں گزشتہ حکومتوں نے مفاد پرست پالیسیوں کا تسلسل رکھا، ایسی پالیسیوں کےتسلسل کےپاکستان کوقرض کی دلدل میں پھنسایا گیا، مفادپرست پالیسیوں سےملکی معیشت کوتباہی کےدہانےپرلاکھڑاکیاگیا۔ انھوں نے کہا ہم پاکستانی معیشت کواس دلدل سےنکالیں گے، پاکستان کو خودانحصاری کی طرف لےجاناچاہتےہیں، اولین کوشش ہےپاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے، آزادانہ فارن پالیسی کےلیے ہمیں معاشی طورپر مستحکم ہوناہوگا۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا ہم نےمعاشی سفارت کاری کاآغازکیاہے، ویزہ رجیم متعارف کرائی ہےتاکہ کاروباری حضرات کوپریشانی نہ ہو، چاہتےہیں لوگ ای ویزہ کی سہولت سےمستفیدہوں۔ وزیرخارجہ نے کہا برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کودعوت ہےپاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ہماری سرمایہ کاردوست پالیسیوں سےاستفادہ کریں، پاکستانی ہونےکےناطےپاکستان کی تعمیروترقی میں حصہ ڈالیں۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبودہماری حکومت کاترجیحی ایجنڈاہے، ہدایت کی ہےپاکستانی کمیونٹی کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔