مقبول خبریں
محمدسلیم اشرف بٹ کی رہائشگاہ پر سیرت النبی ؐ بارے ایمان افروز محفل کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر محمد ندیم اشرف کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی ملنا اعزاز سے کم نہیں : چوہدری محمد سردار
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)آزاد کشمیر کے سپوت مسلح افواج پاکستان میں پچھلی کئی دہائیوں سے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور کشمیری قوم کا جو پاکستان کے ساتھ جو لازوال رشتہ قائم ہے وقت گزرنے کے ساتھ اس میں مذید مضبوطی کا عنصر نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ وادی سماہنی کے انتہائی ذہین نڈر اور بہادر سپوت ڈاکٹر محمد ندیم اشرف کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی مل گئ یہ ہمارے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے وہ ہمارے خاندان کے لیے باعث فخر ہیں ۔ ان پرمسرت جذبات و دلی احساسات کا اظہار برطانیہ کی سیاسی سماجی کاروباری کمیونٹی اور مذہبی شخصیت حاجی چوہدری محمد سردار نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹر محمد ندیم اشرف کی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہے وہ ایک پیشہ ور فوجی ہیں اور مادر وطن سے محبت کا جذبہ انکے ایمان کا حصہ ہے کسی بھی خاندان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے کہ انکا کوئی فرد مرد مجاہد بن جائے اور ملک کی سرحدوں کا حقیقی محافظ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے تمام افراد سمیت ڈاکٹر محمد ندیم اشرف اور انکے اہلخانہ کو اس پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مستقبل قریب میں انکو مذید ترقی دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کی مذید خدمت کر سکیں انکی صحت وسلامتی کے لیے ہر لمحہ دعا گو بھی رہیں گے ۔