مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
لوٹن (رپورٹ شیراز خان ) لوٹن میں کونسلر طاہر محمود ملک نے مئیر اف لوٹن کا باضابط چارج سنبھال لیا۔ایک پروقار تقریب میں برطانیہ بھر سے سیاسی ، کاروباری ، مذہبی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے مئیر میکنگ کی اس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ مئیر کونسلر طاہر محمود ملک کی کمیونٹی کے لیے گراں قدرخدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور یہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔مئیر کونسلر طاہر محمود ملک کا کہنا تھا کہ میں اپنی مسلمان کمیونٹی سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اپنی نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مستقبل میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے مئیرشپ کے دور میں لوٹن میں ائیر ایمبولینس سروس اور لندن لوٹن ائیرپورٹ کے مسائل پر ترجیحاً بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے اس موقع پر دوست احباب اور فیملی کے افراد نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور کیک بھی کاٹے گئے ،علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، اورسیزز پاکستان ویلفیر کونسل کے چیئرمین نعیم عباسی، سید حسین شہید سرور صابر گل جے کے ایل کے صدر سید تحیسن گیلانی، ممتاز بٹ، امتیاز احمد، راجہ یعقوب، کونسلر راجہ وحید اکبر، کونسلر اسلم خان، کونسلر راجہ نوید، کونسلر چوھدری جاوید اور دیگر مقامی کونسلروں سمیت افراد نے شرکت کی۔