مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے ایجوکیشن اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن اولڈہم کی عید ملن پارٹی ، خواتین وبچوں کی بھرپورشرکت
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یوکے ایجوکیشن اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن اولڈہم نے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔ بچوں کی تفریح کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ۔ عید ملن پارٹی میں بین المذہب کمیونٹی اور دنیا کے مختلف ممالک کی خواتین نے شرکت کی اور پارٹی سے لطف اندوز ہوئیں۔ فاطمہ ایسوسی ایشن اولڈہم کی نمائندگی نے پارٹی کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر یوکے ایجوکیشن اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن کی بانی رکن مسز نسیم کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی کے لیے اور جو افراد ہماری سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں انکے لیے ہے۔ فاطمہ وویمن ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے ثمینہ کا کہنا تھا کہ اپنی کمیونٹی کے لیے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا ہے اور خواتین کی بڑی تعداد نے بچوں کے ساتھ شرکت کی ۔ فوزیہ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم فیتھ فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر مستقبل میں کام کریں گے۔ فاطمہ وویمن ایسوسی ایشن پچھلے تیس برس سے کمیونٹی کی خدمت کے لیے کام کر رہی ہے۔ خلود کا کہنا تھا کہ تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی اور ہم اس سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ بحثیت انسان ہم سب ایک معاشرے کے افراد ہیں ہمیں ایسے تہوار مل کر منانے چاہئیں۔ جون کا کہنا تھا کہ کہ تقریب میں جو چیرٹی کے لیے رقم جمع کی گئی ہے وہ مستحق افراد پر خرچ ہو گی ننھے منے احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہاں آکر خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔