مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کریسنٹ کمیونٹی گروپ کی طرف سے عیدملن پارٹی ،کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں عیدالفطر کے بعد عید ملن پارٹی کا سلسلہ جاری ہے۔ راچڈیل کریسنٹ کمیونٹی کی جانب سے مقامی ہال میں روح پرور عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا ۔ قیصر محمود قوال گروپ ، حمدیہ و نعتیہ کلام پڑھنے والے اسماعیل حسین کے علاوہ سابق مئیر راچڈیل کونسلر محمد زمان، شمشاد علی ،غلام رسول شہزاد، محمد صدیق کوثر، نسرین، پامیلا ملک ،پیری بوٹا اور خواتین بچوں نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر غلام رسول شہزاد کا کہنا تھا کہ کریسنٹ کمیونٹی کی طرف سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا خوشی کے موقع پر ہم آپس میں ملتے ہیں اس سے ایک دوسرے سے ملنے،خیالات جاننے ،یگانگت ،خلوص اور پیار ومحبت بڑھتی ہے ایسی تقریبات کا انعقاد کمیونٹی کو قریب لانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ محمد صدیق کوثر کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی کے انعقاد سے ایک دوسرے سے ملنے اور خوشیاں بانٹنے کا سنہری موقع ملتا ہے۔ رب العالمین ہم سب کو حفظ وامان میں رکھے اور ہمیں عید کی خوشیاں بانٹنے کی ہمت و توفیق دے۔ شمشاد علی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران جتنی چیرٹی مسلمان کمیونٹی دیتی ہے شاید ہی دنیا میں کہیں اور اتنی اکٹھی ہوتی ہو رب العالمین سے دعا کہ ہمیں توفیق دے کے غریبوں اور مسکینوں کی مدد کر سکیں سب کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پیری بوٹا بوٹا کا کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی کے انعقاد سے دوست احباب اور کمیونٹی کے افراد سے ملنے کا موقع ملا میں اس پروگرام سے خوب لطف اندوز ہوا ہوں۔ پامیلا ملک اور نسرین نے بھی عید ملن پارٹی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔ تقریب میں شریک افراد کی تواضع لذیذ چٹ پٹے ایشیائی کھانوں سے کی گئی۔