مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری شہزاد کےنئےفوڈ سٹور کی اوپننگ ،سابق مئیر کونسلر محمد زمان و دیگر افراد کی شرکت
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی برطانیہ کی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ پاکستان زرمبادلہ بھیج کر معیشت کو استحکام دینے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ کاروباری شخصیت شہزاد چوہدری نے فاسٹ فوڈ کی برانچ راچڈیل میں کھولی۔ ، ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید، مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فٹبالر کونٹن فارچون ،ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسلر عدالت علی اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق مئیر کونسلر محمد زمان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں نئے کاروبار کے آغاز پر دلی خوشی ہوئ ہے اور حوصلہ افزا بات ہے کہ ہمارے نوجوان کاروبار شروع کرنے میں آگے بڑھ رہے ہیں اس سے ملازمت کے مواقع بھی میسر ہونے کے ساتھ برطانیہ کے ساتھ پاکستان زرمبادلہ بھیج کر وہاں کی معیشت کو دوام بخش رہے ہیں۔ ڈپٹی مئیر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کی کاروباری شخصیات ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں اور برطانوی معیشت کا حصہ بن رہے ہیں اور پھر کاروبار کو وسعت دینے کے بعد پاکستان بھی زرمبادلہ بھیجتے ہیں اور سرمایہ کاری بھی کرتے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بیرون ملک سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے سفیر بھی ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کے سابق کھلاڑی کوٹٹن فارچون کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ افتتاحی تقریب میں شریک ہوں انہوں نے برطانیہ بھر کے کھیلوں سے منسلک کھلاڑیوں کو یہاں کے لذیذ اور صحت مند کھانوں کا مزہ چکھنے کا مشورہ دیا۔ فوڈ سٹور کے مالک شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ انکے کوالٹی پر کوئ سمجھوتہ نہیں ہم گاہکوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کھانے تیار کرتے ہیں ۔انہوں نے افتتاحی تقریب میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کیا۔