مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
مدینہ مسجد یو کےاسلامک مشن میں خواتین کو قرآن مجید کی تفسیر و ترجمہ کی تعلیم
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن شعبہ خواتین راچڈیل نے ماہ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تلاوت و درس، احادیث کا درس،قران پاک کو سیکھانے و سمجھنے پر مسجد کے اندر دورہ قرآن و تفسیر القرآن کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا۔ہر سال رمضان المبارک اور بالترتیب سارا سال قرآن پاک کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیںجس میں یو کے آئی ایم راچڈیل و پورے برطانیہ کی برانچز میں اسی طرح کے روزانہ،ھفتہ وار ،ماھانہ پروگرام کیے جاتے ہیں۔ چھوٹی بچیوں،نوجوان بچیوں وخواتین کو مساجد میں اکٹھا کرنا اور انکو انگریزی و اردو میں قرآن و احادیث کی تفسیر و تشریح کیساتھ آگاہی دنیا اللہ رب العزت کے ھاں اجر عظیم ہے۔قرآن مجید کو پڑھنے اور پڑھانے والے دونوں خوش نصیب ہیں۔اسلام سے پہلے دنیا نے جتنی بھی ترقی کی اس میں صرف مرد کا حصہّ تھا۔لیکن دین اسلام نے جو عزت و مقام عورت کو عطا کیا اس کی نظیر نہ تو دنیا کی قومی تاریخ میں۔ ملتی ھے اور نہ ھی دنیا کی مذہبی تاریخ میں۔عورت اپنی ذات میں ایک تناور درخت کی مانند ھے۔قرآن واحادیث کی تعلیمات سے روشناس کروانے و درس دینے والی شعبہ خواتین یو کے آئی ایم کی خواتین الحمدللہ اسلامک اسکالر شپ کی ڈگری ہولڈرز و معلمہ ہیں۔راچڈیل مدینہ مسجد سے محترمہ سعدیہ چراغ و محترمہ بیگم کلثوم کا بچیوں و خواتین کو مسجد میں اکٹھا کر کے قرآن و احادیث و اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے پر اہم کردار ھے۔جس کے اجر عظیم کے لیے اللہ رب العزت سے یو کے اسلامک مشن کے صدر و اعلیٰ عہدیداران و امام و مشائخ ہمیشہ دعا گو ہیں۔