مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
گرین گیٹ جامع مسجد اولڈہم میں چاند رات کو اسلامی طریقہ سے منانے کی محفل کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)گرین گیٹ جامع مسجد اولڈہم میں چاند رات کے حوالہ سے مجلس درود و ذکر کی روحانی محفل سجائی گئ تاکہ نوجوان نسل کے اندر چاند رات کے حوالہ سے منفی سرگرمیوں کے بڑھتے رحجان کو ختم کیا جا سکے ۔ خطیب گرین گیٹ مسجدِ محمد شبیر سیالوی ،اشٹن سنٹرل مسجد کے امام قاری زاہد شریف رضوی دیگر علماء نے شرکت ۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد محفل درود و ذکر کی زینت بنی۔اس موقع پر محمد شبیر سیالوی کا کہنا تھا کہ ہم نے چاند رات کے موقع پر مسجد میں محفل ذکر و درود کا انعقاد کیا تاکہ نوجوان نسل کو چاند رات کے موقع پر رکھی گئی منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ماہ رمضان کے دوران جو عبادت کی اسکا اجر و ثواب چاند رات میں ملتا ہے اور یہ اجر و ثواب حاصل کرنے کی رات ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ چاند رات کو غلط رنگ دینا شروع کر دیا گیا ہے لیکن جو ذکر و درود کی محفل ہم نے سجائی ہے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی جو کہ خوش آئند بات ہے اور ہم نے رب العالمین کی عبادت میں رات گزاری۔ قاری زاہد شریف رضوی کا کہنا تھا کہ گرین گیٹ مسجد میں چاند رات کے موقع پر ذکر و درود کا ایک عظیم الشان پروگرام تشکیل دیا گیا اور خاص بات نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت تھی جو ایسی روحانی و بابرکت راتوں میں منفی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے تھے اس محفل کی رونق بنے اور ایسی محفل کسی نعمت سے کم نہیں۔ ذکر و درود کی محفل میں شریک افراد اور دیگر علماء کرام نے بھی اس کاوش کو سراہا اور اسے جاری رکھنے پر زور دیا