مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
ہیک اولڈہم کا اوپن ڈے کا اہتمام، سابق مئیر کونسلر جاوید اقبال کو تاحیات اعزازی رکنیت دی گئ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم کی مقامی کمیونٹی کو نئے ہنر سکھانے ۔ سماجی طور پر اکیلے ہونے اور اس سے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے ہیک نامی تنظیم موثر کردار ادا کر رہی ہے ۔ ہیک نے پہلی دفعہ اپنے ممبران کے علاوہ سابق مئیر کونسلر جاوید اقبال کو انکی بے پناہ کمیونٹی خدمات کی وجہ سے تاحیات ہیک کی اعزازی رکنیت سے نوازا ۔اس پرمسرت اور قابل فخر موقع پر سابق مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کے لیے ہیک کی اعزازی رکنیت ملنا باعث مسرت و خوشی ہے وہ انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہیک انکے دل کے انتہائی قریب ہے کیونکہ پچیس سال پہلے انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کورس یہیں سے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے ہیک مصروف عمل ہیں انہوں نے مقامی کمیونٹی کو ہیک کے ساتھ منسلک ہونے کی تلقین کی اور کہا کہ اس سے آپ کو آگے بڑھنے اور نئے جدید ہنر سیکھنے کے سنہری مواقع میسر آئیں گے اور نوجوان اس سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہیک بورڈ کے چئیر رابرٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے دو سو ممبران ہیں سب ہی رضاکارانہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور سنٹر میں الیکٹرانک،انجئنیرنگ اور دیگر جدید سہولیات میسر ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ آج کمیونٹی کے لیے اوپن ڈے تھا تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے ہماری سرگرمیوں کو دیکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی دفعہ ممبران کے علاوہ سابق مئیر کونسلر جاوید اقبال کو انکی بے پناہ کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں تاحیات اعزازی رکنیت دی ہے۔ ہیک کی ڈائریکٹر لیساجی کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو ہیک کا پیغام پہنچانے اور سنٹر میں موجود جدید سہولیات سے آگاہی دینے کے لیے اوپن ڈے کا انعقاد کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جن افراد نے یہاں آکر ہماری سہولیات اور سروسز کو دیکھا امید ہے وہ ہمارا پیغام آگے پھیلا کر دیگر افراد کو بھی ہیک کے ساتھ منسلک ہونے کا مشورہ دیں گے اور اس سے ہمارے ممبران کی تعداد میں اضافہ ہو گا ۔