مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
ہولی ٹرینیٹی کمیونٹی سنٹر آشٹن میں عیدالفطر کے حوالہ سے چاند رات کا انعقاد
آشٹن (محمد فیاض بشیر)ہولی ٹرینیٹی کمیونٹی سنٹر آشٹن میں عیدالفطر کی آمد کے موقع پر چاند رات کا اہتمام کیا گیا ۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مہندی اور کپڑوں کے سٹال پر خواتین کا رش قابل دید تھا ۔ چاند رات کی خاص بات انگریز خواتین کی شرکت تھی ۔اس موقع پر چاند رات کی آرگنائزر نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے تین برسوں سے مسلسل اسکا انعقاد کر رہی ہیں کمیونٹی کو اسکی ضرورت تھی اسی وجہ سے چاند رات بہت مشہور ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اس سے خواتین کو موقع ملتا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور ایک دوسرے سے میل جول بڑھائیں اور ہم انکو خواتین کو حاصل ہونے والی دیگر سہولیات بارے بھی آگاہی دیتے ہیں اسکے عید بھی ملکر مناتے ہیں۔ زوحی اقبال کا کہنا تھا کہ مختلف کمیونیٹیز کی خواتین چاند رات میں شرکت کے لیے آئ ہیں جو بہت اچھا لگ رہا ہے۔ مقامی کونسلر آیون کارٹی کا کہنا تھا کہ وہ چاند رات میں مدعو ہونے پر انتہائی خوش ہیں خصوصاً نوجوان خواتین اس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بھی بہترین موقع ہے۔ آشٹن میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر بزرگ خاتون سرور ابراہیم کا کہنا تھا کہ یہاں مختلف کمیونیٹیز کی خواتین آئ ہیں ہم نے مختلف کمیونیٹیز اور انسانیت کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ننھی پری علیزہ نے پاکستان میں اپنی نانی ماں اور ماموں زاد بہن بھائیوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔