مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں لیلتہ القدر کی شب ختم قرآن مجید کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ختم قرآن مجید کے موقع پر روح پرور اور ایمان افروز محفل کا انعقاد ہوا۔امت محمدی نے جذبہ ایمانی تازہ کیا اور رب العالمین کے سربسجود ہوکر گناہوں کی معافی طلب کی ۔ اس موقع پر مسجد کے پیش رو امام جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے اسلامی نقظہ نظر بیان کرتے ہوئے کہا سرکار دوعالم کی امت پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو لیلتہ القدر کی ایسی رات بخشی جسکو قرآن مجید نے ہزار مہینوں سے افضل کہا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں اور امت محمدی سے اتنا پیار ہے تو پھر ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنا رجوع اللہ اور اسکے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کریں۔ مولانا فیصل یعقوب کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران ختم قرآن کریم ہوتا ہے اور لیلتہ القدر کی رات ہم رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کرتے ہیں کہ اے رب کریم ماہ رمضان کے بعد بھی قرآن مجید سے ہمارا ناطہ جوڑے رکھ۔ نگینہ جامع مسجد میں ماہ رمضان کے دوران نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کی بابرکت سعادت حاصل کرنے والے حافظ جمیل احمد رضوی کا کہنا تھا کہ لیلتہ القدر کی شب ہر ایک مسلمان کے لیے باعث خیر وبرکت ہے اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس رات کی برکات خیرات اور حسنات سے مستفید فرمائے اور زندگی میں ایسی ہزار راتیں نصیب فرمائے اور ہر ایک کو دنیا و آخرت کی بھلائیاں اور عافیتیں نصیب فرمائے۔ مولانا پروفیسر عبد القدوس کا کہنا تھا کہ کہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبادت کا خاص اہتمام فرماتے تھے اور لیلتہ القدر کی رات کو طاق راتوں میں تلاش کیا جاتا ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اعتکاف بیٹھنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اسی وجہ سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں جاگ کر عبادت کی جائے اور اسے تلاش کیا جائے اور یہ امت محمدی کے لیے طرز ترغیب بھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم انفرادی و اجتماعی عبادت کریں اور رب العالمین سے توبہ و استغفار طلب کریں۔ نگینہ جامع مسجد کے صدر حاجی محمد بشیر نے انتظامیہ کی طرف سے حافظ جمیل احمد رضوی کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نماز تراویح کے دوران تلاوت قرآن پاک سے اہل ایمان کے سینوں کو منور کرتے ہوئے روح کو جذبہ ایمانی سے تازہ کیا۔ امت مسلمہ پاکستان فلسطین کشمیر سیریا کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔