مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمیر سنٹر میں عیدکے حوالہ سے پوٹھواری محفل شعر خوانی اور سیف الملوک کا انعقاد
معروف قلمکار اورصحافی عارف محمود کسانہ کی بچوں کیلئے ’’ سبق آموز کہانیاں2‘‘مارکیٹ میں آگئی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مدینہ انسٹیٹیوٹ مسجد اینڈ کمیونٹی ہب اولڈہم میں ختم قرآن کریم کے موقع پر روحانی محفل کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)رمضان کریم کے آخری عشرہ میں دنیا بھر کی مساجد میں نماز تراویح کے دوران ختم تلاوت قرآن پاک ہوتا ہے فرزندان اسلام بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ مدینہ انسٹیٹیوٹ مسجد اینڈ کمیونٹی ہب اولڈہم میں بھی ختم قرآن کریم کے موقع پر روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا علمائے کرام نے قرآن کریم اور ماہ رمضان بارے درس دیا۔ اس بابرکت اور روح پرور موقع پر مدینہ انسٹیٹیوٹ کے ٹیچر سعد العباس کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ میں پڑھانا انکے لیے اعزاز کی بات ہے اور ختم قرآن کریم کے موقع پر نوجوان بہنیں بھائ اور بزرگ تشریف لائے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں ختم قرآن کریم ہوتا ہے الحمدللہ ہم ایک جگہ اکٹھے ہو کر باہمی اخوت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور رب العالمین سے گناہوں کی معافی، رحم و کرم اور مغفرت کی بھیگ مانگتے اور دعا کرتے ہیں۔ مدینہ انسٹیٹیوٹ کے صدر ارشد محمود کا کہنا تھا کہ اس روحانی محفل میں علمائے کرام نے قرآن کریم کا درس دیا اور رب العالمین نے ہمیں ہمت و توفیق دی کہ ہم نے ماہ رمضان کے دوران نماز تراویح میں قرآن مجید کی تلاوت کو سنا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بارگاہ الٰہی میں دعا کہ ماہ رمضان کے دوران امت مسلمہ کی طرف سے کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔ ختم قرآن کی محفل میں شریک صابر حسین نے کہا نماز تراویح کے دوران قرآن مجید کو سنا اور آج مذہبی سکالرز نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے بیان سے ہمارے ایمان کو تازہ کر دیا۔ محمد اخلاق مرزا کا کہنا تھا کہ رب العالمین نے اہل ایمان پر بے شمار نعمتوں کا نزول کیا ان میں سے ایک ماہ رمضان ہے اور اسی ماہ قرآن مجید کو دنیا میں اتارا اور اسے ہمارے لیے باعث نجات بنایا۔ رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران نماز تراویح میں قرآن مجید سننے کی ہماری حاضری کو قبول فرما کر اسے ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بنائیں۔ ختم القرآن کی محفل میں شیخ سعد العتس ،مولانا فیصل یعقوب نے خصوصی شرکت کی جبکہ تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ کلام شیخ محی الدین نے پیش کیا۔