مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمیر سنٹر میں عیدکے حوالہ سے پوٹھواری محفل شعر خوانی اور سیف الملوک کا انعقاد
معروف قلمکار اورصحافی عارف محمود کسانہ کی بچوں کیلئے ’’ سبق آموز کہانیاں2‘‘مارکیٹ میں آگئی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت کی قیادت میں وفد کی رچرڈ کوربٹ، ڈیبی ابراہم اور بیرسٹر عمران حسین سے ملاقاتیں
بریڈ فورڈ(فیاض بشیر)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے وفد کی چیئرمین تحریک راجہ نجابت حسین کی قیادت میں نو منتخب رکن یورپی پارلیمنٹ و شریک چیئرمین فرینڈز آف کشمیر گروپ ایم ای پی رچرڈ کوربٹ،برطانوی پارلیمنٹ میںAPPGکشمیر گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراہم،وائس چیئرمین و شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین سے ملاقاتیں،ملاقاتوں میں یورپی و برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مستقبل قریب کی سرگرمیوں،لابی اور تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال،اس موقع پر طے پایا کہ یورپی پارلیمنٹ میں قائم فرینڈز آف کشمیر گروپ اگلے 6ماہ میں مسئلہ کشمیر پر بھرپور مہم جوئی اور لابی کرے گا،18جون کو گروپ کے خصوصی اجلاس میں آئندہ کا باقاعدہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اگلے لائحہ عمل میں تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداروں اور دیگر کشمیری رہنمائوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،11جون کو برطانوی پارلیمنٹ میںAPPGکشمیر گروپ کی معاونت سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کشمیری حریت قائدین بالخصوص سید علی گیلانی کی مسلسل دس سالہ نظر بندی کے خلاف پورے یورپ و برطانیہ میں ایک تحریک کا آغاز کیا جائے گا جس میں حریت کانفرنس سمیت دیگر کشمیری تنظیموں اور شخصیات کو بھی شامل کیا جائے گا،جون کے آخر میں کشمیری کلچر و سیاحت کیلئے بھی جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل دیگر کشمیری و پاکستانی تنظیموں سے مل کر مڈ لینڈ اور نارتھ آف انگلینڈ میں تقریبات منعقد کی جائیں گی،ان تقریبات میں صدر ریاست،وزیر اعظم آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ،سیاسی قیادت،مختلف شعبوں کی شخصیات کو دعوت دی جائے گی،اگلے دو ماہ کی تقریبات اور کانفرنسز میں ریاست جموں کشمیر کے عوام کے حقوق،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے علاوہ دونوں آزاد خطوں(آزاد کشمیر،گلگت بلتستان)میں عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے برطانیہ و یورپ میں مقیم کشمیریوں کو شامل کیا جائے گا،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں اس وفد میں سر پرست اعلیٰ سردار عبدالرحمن خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،کونسلر یاسمین ڈار،امجد حسین مغل،کونسلر صبیحہ خان،کونسلر رضوانہ جمیل بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق شامل تھے،مذکورہ ممبران یورپی و برطانوی پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر تینوں ممبران پارلیمنٹ نے اپنی طرف سے مختلف تقریبات میں شرکت کا وعدہ کرتے ہوئے دونوں پارلیمان میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی بھی کرائی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات کے بعد جس طرح مودی سرکار دوبارہ منتخب ہوئی ہے اور ان کی سابقہ کارروائیوں سے ہزاروں کشمیری بری طرح متاثر ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت خصوصی طور پر ایک منظم سازش کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے کشمیری حریت قائدین پر جعلی مقدمات قائم کر کے انہیں گرفتار اور نظر بند کیا جاتا ہے جس کیخلاف برطانوی و یورپی ممبران پارلیمنٹ کو آواز اٹھانی چاہئے،چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کی دس سالہ نظر بندی ختم کروانے میں کردار ادا کرنا چاہئے،اس موقع پر رچرڈ کوربٹ کو دوبارہ یورپی پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی،تمام عہدیداران،برٹش مسلم وومن فورم کے عہدیداروں،بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر کی موجودگی میں رچرڈ کوربٹ کی جیت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔