مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں اولڈہم کے سابق میئر شاداب قمر کی جانب سے افطار ڈنر
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)آزادکشمیر سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے سابق وزیر حکومت اور ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں اولڈہم کے سابق میئر شاداب قمر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اولڈہم کے مقامی کونسلر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی .اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری علی شان سونی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیٹی نے ہر شعبہ زندگی نمایاں مقام پایا ہے خصوصاً سیاست اور کاروبار میں جو نام پیدا کیا ہے اس پر پوری قوم فخر محسوس کرتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور نہتے بے گناہ شہریوں پر ظلم وستم کی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرے اور مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے کہا کہ وہ اپنے مادر وطن میں سرمایہ کاری کریں تاکہ وہاں معاشی صورتحال بہتر ہو سکے کے اور مقامی کمیونٹی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں ۔افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان سابق مئیر شاداب قمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اپنے وطن سے آنے والے والے مہمانوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتی ہے انہوں نے چوہدری علی شان سونی کی مہمان نوازی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی ثانی نہیں۔اس موقع پر بزرگ سیاسی رہنما چوہدری منیر احمد کونسلر ریاض احمد ،کونسلر ڈاکٹر شاہد مشتاق، چوہدری اظہر نوید ،چوہدری محمد شبیر، راجہ آفتاب شریف، چودھری سردار محمد ، کونسلر زاہد چوہان سمیت دیگر افراد نے بھی اظہار خیال کیا اور رمضان المبارک میں ایسی محفل کو باہمی میل جول کا ذریعہ قرار دیا۔