مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں سالانہ چیرٹی فنڈ ریزنگ افطار پارٹی کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں امید ویلفیئر ٹرسٹ کی سالانہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی کاروباری کمیونٹی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکائے تقریب نے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے نواحی علاقہ بنگڑیلہ میں قائم کمیونٹی ہسپتال کی غریب و نادار افراد کو دی جانے والی طبی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر امید ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمن مہربان حسین کا کہنا تھا کہ مقامی کمیونٹی نے ہمیشہ کی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دل کھول کر عطیات دے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی سب سے بڑی عبادت ہے اور ہم سب کا مذہبی فریضہ بھی ہے۔ سماجی ، مذہبی و روحانی شخصیت راجہ آفتاب شریف کا کہنا تھا کہ چینل یوکے 44 نیوز کا شکریہ جو ہمیشہ ہی کمیونٹی کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں پیش پیش ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ فنڈ ریزنگ سے کسی نہ کسی طریقے سے مادر وطن کی خدمت ہو رہی ہے پاکستان اور کشمیر کی غریب و نادار افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں لہٰذا ہمیں مقامی چیرٹی کو زیادہ سے زیادہ مالی معاونت کرنی چاہیے۔ کونسلر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کے حوالہ سے کمیونٹی کو اپنے صدقات و عطیات دل کھول کر دینے چاہئیں۔ کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس نیک مقصد کے لیے ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ یہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور ایسے رفاعی کام صدقہ جاریہ ہیں جن کا ثواب تاقیامت ملتا رہے گا۔ اسلامی نقظہ نظر سے اولڈہم مساجد کونسل کے صدر مولانا قاری عبد الشکور قادری نے روح پرور وایمان افروز بیان دیکر شرکائے تقریب کے ایمان کو تازہ کر دیا ۔ تقریب میں شریک افراد نے نیک مقصد کے لیے امید ویلفیئر ٹرسٹ میں دل کھول کر عطیات دیے۔