مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری نژاد برٹش شفق محمد سے وفد کی ملاقات، ممبر یورپین پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد
شفیلڈ(فیاض بشیر)جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں وفد کی شفیلڈ برطانیہ سے منتخب ہونے والے یورپین پارلیمنٹ میں سب سے پہلے کشمیری نژاد برٹش ا شفاق محمد سے ملاقات اور انہیں یورپین پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد،تحریک حق خود ارادیت کے وفد میں بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر کونسلر غضنفر خالق،حاجی محبوب حسین،چوہدری محمد علی،چوہدری محمد بشیر اور کشمیر صحافی اعجاز فضل چوہدری شامل تھے،تحریک کے وفد نے ایم ای پی ا شفاق محمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں آباد کشمیری تارکین وطن کو ان کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے اور دنیا بھر میں کشمیری آپ کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر ا شفاق محمد ایم ای پی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سابق یورپین پارلیمنٹ میں چار پاکستانی نژاد ممبران پارلیمنٹ نے فرینڈز آف کشمیر سے مل کر جس بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ ا شفاق محمد کے یورپین پارلیمنٹ میں جانے سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور توقع ہے کہ وہ اپنے وطن کشمیر کے لوگوں کی آواز یورپ کے28ممالک کی پارلیمنٹ میں پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدے واران اور فرینڈز آف کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر اور ایم ای پی رچرڈ کوربٹ سے مل کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے کوششوں میں معاونت کریں گے،راجہ نجابت حسین نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ایم ای پی ا شفاق محمد اپنی پارٹی لبرل ڈیمو کریٹس کے اندر اور ان کے ہم خیال ممبران یورپین پارلیمنٹ کو بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ کرنے کیلئے ہماری معاونت کریں گے،اس موقع پر نو منتخب ایم ای پی اشفاق محمد نے تحریک حق خود ارادیت کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک برٹش کشمیری ہیں اور اپنے علاقے یارکشائر ریجن کے تمام عوام جن میں پاکستانی شامل ہیں کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور ہر مسئلے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔