مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
سردار طاہر انوربدنیت شخص، جس نے ان پر احسان کیا اسی کے پیٹ میں چھرا گھونپا: راجہ آفتاب شریف
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر کے خلاف گھٹیا اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے سردار طاہر انور ایک سیاسی یتیم ہیں جس نے بھی ان پر احسان کیا اس بدنیت شخص نے اسی کے پیٹ میں چھرا گھونپا۔ شاہ غلام قادر نے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ماضی میں انہیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ممبر بنوایا اور آج یہ انہی کے خلاف پریس کانفرنس کر کے گھٹیا پن پر اترا آئے ہیں انسان کے صرف اور خاندانی ہونے کا پتہ تب چلتا ہے جو زندگی بھر اہنے محسنوں کو فراموش نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ کے سابق چیئرمین سیاسی سماجی اور روحانی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے سردار انور طاہر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کرتے ہوئے میڈیا کو دیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ موصوف نے پیپلز پارٹی مسلم کانفرنس اور اب مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور ہو سکتا ہے اب اسکی اگلی منزل تحریک انصاف ہے اسکی قیادت کو خوش کرنے کے لیے ایسے حربے کر رہے ہیں کیونکہ مفاد پرست شخص ذاتی مفاد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار طاہر انور کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور اپنے اندر انسانیت اور ضمیر کا مادہ پیدا کرنا چاہیے دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے اسکی لالچ میں انسانیت کی تذلیل کرنے سے کچھ حاصل نہیں اپنا قبلہ درست کر لیں وگرنہ دنیا اور آخرت میں پکڑ ضرور ہو گی۔ راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ ہم بیرون ممالک بسنے والے شاہ غلام قادر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور سردار طاہر انور کے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔